ملک میں کنٹونمنٹ بورڈزکے انتخابات کے لیے پولنگ جاری

ملک کے41 کنٹونمنٹ بورڈز کے 206 وارڈز میں پولنگ کا عمل جاری ہے، پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 5 بجے تک جاری رہے گا، ملک بھر میں سترہ سو سے زائد امیدوار میدان میں ہیں

کنٹونمنٹ بورڈز  الیکشن میں حصہ لینے والے 7 امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوچکے ہیں جب کہ کامرہ کنٹونمنٹ بورڈ میں انتخاب نہیں ہو  رہا، اس کے علاوہ راولپنڈی اورپنوں عاقل کےایک ایک وارڈ میں بھی انتخاب ملتوی ہو چکا ہے۔

کنٹونمنٹ بورڈزکے الیکشن میں ملک بھر سے 684 آزاد امیدوار میدان میں ہیں جبکہ سیاسی جماعتوں کے بھی 876 امیدوار پنجہ آزمائی کر رہے ہیں۔سب سے زیادہ تعداد پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کی ہے جو 183 ہے، پاکستان مسلم لیگ ن کے144،پاکستان پیپلز پارٹی کے 113 اور  جماعت اسلامی کے 104 امیدوار میدان میں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں