ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں ایک اعشاریہ تین سات فیصد مزید اضافہ

اسلام آباد: مہنگائی میں اضافہ نہ رک سکا ، ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں ایک اعشاریہ تین سات فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق مہنگائی کی شرح ساڑھےتیرہ فیصد سےزائدہوگئی ہے۔ ایک ہفتے کے دوران چوبیس اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ اور پانچ اشیاء کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق زندہ مرغی کی قیمت 15 روپے 27 پیسے اضافے کے ساتھ فی کلو215روپے تک پہنچ گئی۔ جبکہ انڈے فی درجن 6 روپے2 پیسے مہنگے ہوئے۔

ادارہ شماریات کے مطابق رواں ہفتے 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 58 روپے 48 پیسے اضافے سے 1222 روپے تک پہنچ گئی۔ پیاز11 روپے 38 پیسے مہنگی ہوئی جس کے بعد فی کلوپیاز کی قیمت 63 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔جبکہ لہسن کی فی کلو قیمت میں 3روپے 63 پیسے کا اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات کے مطابق دال مسور،دال ماش گرم مصالحہ،رواں ہفتے گھی ،تازہ دودھ،گرم مصالحہ اور چاول بھی مہنگے ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں