کشمیر جرنلسٹس فورم اور بائیو جین لیب کے درمیان مفاہمت کی یاداشت پر دستخط

اسلام آباد( سٹاف رپورٹر)کشمیر جرنلسٹس فورم راولپنڈی اسلام آباد اور بائیو جین لیب کے درمیان مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کئے گئے۔ میڈیکل ٹیسٹ کرنے والے اس لیب سسٹم جڑواں شہروں میں کئی برانچیں ہیں اور آزاد کشمیر میں مختلف مقامات پر کولیکشن پوائنٹس ہیں، فورم کے ممبران اور ان کے اہل خانہ کو لیب ٹیسٹ پر 50 فیصد، ریڈیالوجی پر 35 فیصد ڈسکائونٹ دے گی۔ اس لیب میں اسلام آباد کے اچھے کنسلٹنٹ ڈاکٹرز بھی مریضوں کا معائنہ کرتے ہیں اس پر بھی 50 فیصد ڈسکائونٹ دے گی جبکہ اس کےعلاوہ ہیئر ٹرانسپلانٹ پر بھی ممبران کو50 فیصد ڈسکائونٹ دے گی۔مفاہمت کی یاداشت پر فورم کے صدر زاہد عباسی اور بائیوجین لیب کے مالک ڈاکٹر نعمان نے دستخط کئے۔اس موقع پر سیکرٹری عقیل انجم، خاور نواز راجہ،نعیم الاسد، راجہ ماجد افسر، اقبال اعوان، عابد ہاشمی، ثاقب راٹھور،راجہ خالد،لطیف ڈار،انجنئیر اصغر حیات،علی نقوی،سردار طلحہ بھی موجود تھے، معاہدے میں 50 فیصد ڈسکاؤنٹ کے علاؤہ مستحق ممبران اور انکےاہل خانہ کو مفت ٹیسٹ اور علاج کی سہولت میسر ہو گی

اپنا تبصرہ بھیجیں