عطااللہ تارڑ اور دیگر لیگی رہنمائوں کی گرفتاری، مریم نواز کا شدید ردعمل سامنے آگیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے پارٹی رہنما عطااللہ تارڑ کی گرفتاری کا دعویٰ کرتے ہوئے ‏فوری رہائی کا مطالبہ کر دیا۔اپنے ٹوئٹر بیان میں مریم اورنگزیب نے لکھا کہ گوجرانوالہ کے علاقے علی پور چٹھہ میں گرفتار ‏کارکنوں کی رہائی کے لئے جانے والے عطاءتارڑ کو بھی گرفتار کیاگیا۔انہوں نے کہا کہ فسطائیت کے ہتھکنڈوں سے مسلم لیگ (ن) کے رہنماوں اور کارکنوں کو خوفزدہ نہیں کیاجاسکتا عطاءاللہ تارڑ اور دیگر گرفتار پارٹی کارکنان کو فی الفور رہا کیاجائے۔ترجمان نے کہا کہ پارٹی کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل عطاءاللہ تارڑ کی گرفتاری کی شدید مذمت اور فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں،

عطاءاللہ تارڑ کی گرفتاری عمران صاحب حکومت کی شدید ‏بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے ووٹ چوروں کے خلاف مزاحمت پر علی پور چٹھہ میں ہمارے کارکنوں کو ‏گرفتار کیاگیا ۔دوسری جانب پارٹی کی نائب صدر مریم نواز نے بھی عطااللہ تارڑ کی گرفتاری پر ٹوئٹ میں لکھا کہ‏’شرم کرو‘‏مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے عطا تارڑ کی گرفتاری پر ٹویٹ کیا، جس پر وفاقی وزیراطلاعات و نشریات نے ردعمل دیتے ہوئے یہ بیان جاری کیا۔اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ ’عطا تارڑ نے پولیس پر حملہ کیا انھیں سمجھائیں ہر وقت میک موہن نہ بنا کریں‘۔وفاقی وزیر اطلاعات نے لکھا کہ ’ امید ہے وہ تین سال کی جیل کے بعد اچھا بچہ بن کر نکلے گا‘۔یاد رہے کہ گوجرانوالہ میں تھانے اور پولیس پر حملے کے بعد مسلم لیگ ن کے رہنما سمیت لیگی کارکنان کو گرفتار کر کے اُن کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ عطا تارڑ نے گرفتار ملزمان کو چھڑانے کے لیے ساتھیوں سمیت تھانے پر حملہ کیا اور پولیس اہلکاروں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔ایف آئی آر کے مطابق عطاتارڑ نے تھانےمیں شورشرابہ اور دھکم پیل کی، ملزم وقاص نے پولیس اہلکارسے ہاتھاپائی کی اور ڈیوٹی پر تعینات افسر کی وردی کھینچی، ملزمان نےنعرے بازی کرکے تھانےکے مرکزی دروازے کو بند بھی کیا۔ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ ’ملزمان نے اپنی گاڑیوں سے تین گھنٹے تک شارع کو بند کیا، جس کی وجہ سے عوام کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، ملزمان نےکارسرکارمیں مداخلت کی اورپولیس ملازمین کو دھمکیاں بھی دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں