آزاد کشمیر انتخابات میں عمران خان کی کامیابی، بھارت کی نیندیں حرام ہوگئیں ، بڑی خبر آگئی

پنڈدادنخان (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر انتخابات میں عمران خان کی کامیابی سے بھارت بہت خائف ہے، الیکشن میں عوام نے بڑھ چڑھ کر بلے پر مہر لگائے،انشاء اللہ کشمیر میں پی ٹی آئی ہی حکومت بنائے گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا نے کشمیر کے حوالے سے عمران خان حکومت کی بھر پور مخالفت کی، آزاد کشمیر میں عمران خان کی حکومت بننے سے انڈیا کو بہت بڑ ادھچکا لگے گا۔انہوںنے کہاکہ پنڈدادنخان پی ٹی آئی کا گڑھ ہے ،وہ پی ٹی آئی امیدوار کو ووٹ دینے پر شہریوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

کشمیر یوں کو مبارکباد دیتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کے اندر آزادانہ، منصفانہ انتخابی عمل مقبوضہ کشمیر کے عوام کو امید اور جلا بخشتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک دن ضرور مقبوضہ کشمیر کے عوام آزادانہ انتخابات میں حق رائے دہی استعمال کریں گے ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان اور کشمیر میں مجموعی طور پر انتخابی عمل پرامن رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے ایک واقعہ کے دوران پی ٹی آئی کارکن شہید ہوا ہے۔ پیپلز پارٹی کے کچھ لوگوں نے پولنگ کے دوران کئی جگہوں پر حملے کئے ہیں۔چوہدری فواد حسین نے کہا کہ پچاس فیصد سے زائد ٹرن آؤٹ ہونا ایک مثبت پیش رفت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں