لندن میں افغان مظاہرین نے پاکستان ہائی کمیشن پر دھاوا بول دیا کر دیا

لند(نیوز ڈیسک)لندن میں افغان مظاہرین نے پاکستان ہائی کمیشن پر حملہ کر دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لندن میں افغان مظاہرین ہائی کمیشن کے باہر ہنگامہ آرائی بھی کی اور ہائی کمیشن آنے والے پاکستانیوں کو زدوکوب کیا۔افغان مجاہدین نے واقعے کی کوریج کرنے والے میڈیا رپورٹر اور کیمرہ مین کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔مظاہرین تشدد کے دوران کیمرہ اور ریکارڈنگ کا سامان بھی توڑ دیا۔جبکہ برطانوی پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کو کنٹرول کیا۔

دوسری جانب وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو سیکیورٹی رسک قرار دے دیا۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہ کہ نواز شریف کو پاکستان سے باہر بھیجنا اس لئے خطرناک تھا کہ ایسے لوگ بین الاقوامی سازشوں میں مددگار بن جاتے ہیں۔ نواز شریف کی افغانستان میں راء کے سب سے بڑے حلیف حمداللہ محب سے ملاقات ایسی ہی کاروائی کی مثال ہے۔انہوں نے کہا کہ مودی ، محب یا امراللہ صالح ہر پاکستان دشمن نواز شریف کا قریبی دوست ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں