اداکارہ میرا کا سیاست میں آنے کا اعلان ، تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ

لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستانی فلم انڈسٹری لالی ووڈ کی اداکارہ میرا نے سیاست میں آنے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں انہوں نے کہا شوبز کی دنیا سے دلبرداشتہ ہوکر سیاست میں قدم رکھ رہی ہوں ، جس کے لیے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا ہے اس حوالے سے جلد ہی پی ٹی آئی رہنماؤں کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کروں گی۔خیال رہے کہ حال ہی میں پاکستانی اداکارہ میرا امریکہ میں کورونا ویکسی نیشن کے لیے ہسپتال گئیں تو ان کی مینٹل ہسپتال میں داخل ہونے کی خبریں وائرل ہو گئیں ، اس حوالے سے اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا

کہ نئے پراجیکٹ نہ ملنے پر اگرچہ میں افسردہ ہوں لیکن میں ذہنی طو پر بیمار تو بالکل بھی نہیں ہوں اور اس طرح کی خبروں نے مجھے کافی افسردہ کیا ، ذہنی حالت ایک سنگین مسئلہ ہے اور میں نہیں جانتی کہ لوگ ذہنی حالت سے متعلق کیسے باتیں بنا لیتے ہیں اور پھر مذاق اڑاتے ہیں۔جب کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق میرا کے سسر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اداکارہ کورونا کی ویکسی نیشن کے بعد بخار محسوس کررہی تھیں جس کی وجہ سے وہ ہسپتال گئیں جہاں انہوں نے پروٹوکول اور اپنی شہرت کے حوالے سے ڈاکٹر کو بتایا، ڈکٹر نے کہا کہ آپ شوبز اسٹار ہوں گی مگر میں اصول کے مطابق مریضوں کو ڈیل کرتا ہوں تاہم میرا کی جانب سے غیر ضروری بحث جاری رکھی گئی جس کے بعد ڈاکٹر نے انہیں پاگل قرار دیتے ہوئے مینٹل ہیلتھ کی ٹیم کو کال کر کے انہیں پاگل خانے بھجوا دیا ۔مزید انکشاف کیا گیا ہے کہ میرا کو پاگل خانے سے رہا کروانے کیلئے شوہر کیپٹن نوید کی جانب سے پچاس ہزار ڈالر کا چیک جمع کروایا گیا ، پاگل خانے سے رہا کیے جانے کے بعد میرا کو 48 گھنٹے میں امریکہ چھوڑنے کا حکم دیتے ہوئے پاکستان جا کر اپنا علاج کرانے کی ہدایت کی گئی ، میرا کے سسر نے بتایا ہے کہ اداکارہ کو فوری طور پر پاکستان بھیج دیا جاجائے گا ، جب میرا تندرست ہوگی تو امریکہ آسکتی ہے، فی الحال ان کا امریکہ میں رہنا ممکن نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں