قربانی سے متعلق بیان، غریدہ فاروقی شدید تنقید کی زد میں آگئیں

لاہور (نیوز ڈیسک)عیدالاضحیٰ پر جانوروں کی قربانی سے متعلق بیان پر اینکر پرسن غریدہ فاروقی شدید تنقید کی زد میں آگئیں، ٹوئٹر پر ان کے خلاف ٹرینڈ بن گیا۔ تفصیلات کے مطابق اینکر پرسن غریدہ فاروقی کبھی اپنے متنازعہ ٹوئٹس اور کبھی کم سن ملازمہ کو حبس بے جا میں رکھنے پر سوشل میڈیا کی زینت بنتی رہی ہیں ، ایک بار پھر ایسا ہی دیکھنے میں آرہا ہے جس کی بنیاد بنا ہے اینکرپرسن کا ایک ٹویٹ جس میں انہوں نے مذہبی تعلیمات کو پس پشت ڈال کر اور عید الاضحیٰ پر مسلمانوں کی جانب سے سنت ابراہیمی کی ادائیگی کو سمجھے بنا جانوروں کی قربانی سے گریز کرنے کا مشورہ دے دیا ،

غریدہ فاروقی کہتی ہیں کہ عید قرباں گوشت کھانے کی یاد گار نہیں بلکہ اس دن جانوروں سے محبت کرنے کا دن ہے ، قربانی کے حقیقی فلسفہ اور پیغام کو سمجھا جائے، اگر آپ کے اختیار میں ہے تو پھر ایک جانور کی زندگی بچائیں۔غریدہ فاروقی کے اس بیان کی وجہ سے سوشل میڈیا پر ان پر شدید تنقید شروع ہوگئی اور ٹوئٹر پر ایک ٹرینڈ بھی بن گیا جس میں صارفین کی جانب سے انہیں آڑے ہاتھوں لیا گیا ، ایک سارف مسعود احمد نے غریدہ فاروقی کا ماضی کا اٰک ٹویٹ جس میں انہوں نے چکن بریانی کی تعریفیں کیں ، اس کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ چکن بریانی کھاتے وقت انہیں مرغی پر رحم نہیں آیا ؟ لیکن آج قربانی کے جانور پر انہیں بہت رحم آرہا ہے ۔ایک اور ٹوئٹر صارف کا کہنا تھا کہ مشہور فاسٹ فوڈ چینز پر روز ہزاروں جانور کاٹے جاتے ہیں ، ان کو کوئی کچھ نہیں بولے گا لیکن جب عید پر مسلمان غریبوں میں گوشت بانٹنے کے لئے قربانی کرتے ہیں تو غریدہ فاروقی جیسے لبرلز کو تکلیف ہوتی ہے۔سوشل میڈیا صارف ایم سعد نے غریدہ فاروقی کی جانب سے شیئر کی گئی بیف نہاری کی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ہے غریدہ فاروقی کی منافقت کہ ویسے تو بیف نہاری کی تعریف کرتی ہیں لیکن عید کے دن جب قربانی کا گوشت غریبوں کو بھی ملتا ہے تب انہیں جانوروں پر رحم آجاتا ہے۔خود پر ہونے والی اس تنقید کے جواب میں غریدہ فاروقی کی جانب سے ایک اور ٹویٹ داغا گیا جس میں اینکر پرسن کہتی ہیں کہ صرف پاکستان میں آپ کو سیکولر، غیر ملکی مالی اعانت سے متعلق مغربی اور ہندوستانی ایجنٹ کا لیبل لگایا جائے گا ، زیادتی کی جائے گی ، ہراساں کیا جائے گا یا اس سے بھی بدتر ، صرف انسانی حقوق کے بارے میں بات کرنے اور اپنے خیالات کا اظہار کرنے پر جان سے مارنے کی دھمکیاں ملیں گی ، صرف اس وجہ سے کہ آپ عورت ہو یہ سب ناقابل قبول ہے، زبردست!

اپنا تبصرہ بھیجیں