روزانہ ایک انڈہ کھاناخطرناک ترین بیماری سے بچائو میں مدد دے سکتا ہے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) روزانہ صرف ایک انڈہ کھانا ذیابیطس جیسے مرض سے بچاؤ میں مدد دے سکتا ہے، یہ دعویٰ فن لینڈ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا جو ایسٹ فن لینڈ یونیورسٹی میں کی گئی ہے۔محققین نے یہ تو واضح نہیں کیا کہ ایسا کیسے ممکن ہے مگر ان کا کہنا تھا کہ انڈے میں موجود مرکبات ذیابیطس ٹائپ ٹو کا باعث بننے والے عناصر پراثرانداز ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت ہے تاہم یہ

واضح ہے کہ اعتدال میں رہ کر انڈوں کو کھانا جسم کیلئے ڈھال ثابت ہوسکتا ہے۔اس سے قبل امریکن ذیابیطس ایسوسی ایشن نے بھی انڈوں کو ذیابیطس کے حوالے سے بہترین غذا قرار دیا ہے۔ ایک انڈے میں اعشاریہ 5 گرام کاربوہائیڈریٹس ہوتے ہیں جس کی وجہ سے بلڈشوگر لیول کنٹرول میں رہتا ہے، اسی طرح انڈے پوٹاشیم سے بھرپور بھی ہوتے ہیں جو کہ دل کی صحت کیلئے فائدہ مند ہے اور اس میں موجود بائیوٹین انسولین بننے کیلئے فائدہ مند جز ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں