عید سے ایک روز قبل انتہائی افسوسناک خبر، کئی افراد لقمہ اجل بن گئے، تشویشناک صورتحال

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)کورونا کی چوتھی لہر نے ملک بھر میں سر اُٹھانا شروع کر دیا ہے۔گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 37 افراد جاں بحق ہو گئے۔ جب کہ 2145 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔جس کے بعد اموات کی تعداد 22 ہزار 848 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 9 لاکھ 93 ہزار 872 ہوگئی۔ملک میں کورنا کےمثبت کیسز کی شرح 5.25 فیصد ہوگئی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 145 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 51 ہزار، سندھ میں 3 لاکھ 58 ہزار 176،

خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 40 ہزار 962، بلوچستان میں 29 ہزار 190، گلگت بلتستان میں 7 ہزار 510، اسلام آباد میں 84 ہزار842 جبکہ آزاد کشمیر میں 22 ہزار 192 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 54 لاکھ 84 ہزار 282 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 40 ہزار 805 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 9 لاکھ 21 ہزار 95 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 697 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5.25 فیصد رہی۔ واضح رہے کہ کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 10 ہزار 881 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 5 ہزار720، خیبرپختونخوا 4 ہزار 386، اسلام آباد 787، گلگت بلتستان 117، بلوچستان میں319 اور آزاد کشمیر میں 601 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔دوسری جانب ملک بھر میں کورونا ویکسی نیشن کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق اب تک ملک بھر میں 45 لاکھ 50 ہزار696افراد کو کورونا ویکسین کی مکمل خوراک جبکہ ایک کروڑ 81 لاکھ 85 ہزار295 افراد کو سنگل خوراک دی جاچکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں