سرجن نے 14سال سے اذیت ناک زندگی بسر کرنے والی مریضہ کی مفت سرجری کر کے مثال قائم کردی

لاہور (نیوز ڈیسک) ’ہیں وہی لوگ اچھے جو دوسروں کے کام آئیں‘ سرجن پروفیسر معاذ الحسننے 14سال سے بستر پر اذیت ناک زندگی گزارنے والی مریضہ کی مفت سرجری کر کے انسانی ہمدردی کی اعلیٰ مثال قائم کردی، آپریشن کے بعد خاتو ن کا90کلو وزن کم ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق سرجن پروفیسر معاذ الحسن نے دو سو کلو گرام وزن رکھنے والی غریب خاتون کی مفت سرجری کردی، پینسٹھ سالہ رشیدہ نامی بزرگ خاتون چودہ سال سے وزن میں زیادتی کے باعث بستر پر پڑی تھی۔سرجن پروفیسر معاذ الحسن نے بتایا کہ سرجن پروفیسر معاذ الحسن نے غریب خاتون کی مفت سرجری کردی گئی ہے،

جس کے بعد اب وہ چلنے پھرنے کے قابل ہوجائیں گی اور ان کا وزن دو سو سے کم ہوکر ایک سو دس کلو ہوجائے گا۔انسانی ہمدردی کی اعلیٰ مثال قائم کرنے والے سرجن پروفیسر معاذ الحسن نے بتایا کہ بیریاٹرک سرجری پر بیس لاکھ روپے کا خرچ آتا ہے، معاذالحسن کا کہنا تھا کہ کسی اذیت میں مبتلا شخص کی مدد کرنا ہم ڈاکٹرز کا فرض ہے۔رشیدہ بی بی نے بتایا کہ میں ایک اسکول ٹیچر تھی جب مجھے موٹاپے کا مرض لاحق ہوا، میں گذشتہ چودہ سال سے بستر پر اذیت بھری زندگی گزار رہی تھی، سرجن پروفیسر معاذ الحسن میرے لئے فرشتہ بن کر آئے، ڈاکٹر معاذ نے میری سرجری کے تمام تر اخراجات برداشت کئے، جس پر میں ان کے بے حد شکر گزار ہوں۔ڈاکٹر معاذ الحسن اس سے قبل بھی اس طرح کے متعدد آپریشن کرچکے ہیں جو کامیاب رہے ہیں۔اِن کی جانب سے مہنگا آپریشن کروانے کی استطاعت نہ رکھنے والے مریضوں کا متعدد مرتبہ آپریشن کیا جا چکا ہے۔ معاز الحسن کا شمار پاکستان کے بڑے سرجنز میں ہوتا ہے، جن کی زیادہ تر سرجریز کامیاب رہتی ہیں۔ معاذ الحسن نے بیرون ملک سے تعلیم حاصل کر رکھی ہے اور بیرون ملک بھی اِن کی قابلیت کا ڈنکا بجتا ہے۔ دوسرے ممالک سے بھی متعدد مریض اِن سے علاج کروا کر شفا یاب ہو چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں