افغان سفیر کی بیٹی کے اغواء کا معاملہ، دوسرا ٹیکسی ڈرائیور بھی گرفتار کرلیا گیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان میں اپنے فرائض انجام دینے والے افغانستان کے سفیر نجیب اللہ علی خیل کی بیٹی پر تشدد کے کیس میں ملوث دوسرے ٹیکسی ڈرائیور کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق واقعے میں دو ٹیکسیاں استعمال کی گئی تھیں جبکہ تشدد کے کیس میں ملوث ایک ٹیکسی ڈرائیور پہلے ہی زیر حراست ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان سفیر کی بیٹی پر تشدد کے کیس میں ایک تیسرے ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔پریس کانفرنس کے دوران شیخ رشید نے اب تک ہونے والی پیش رفت کے متعلق بتایا کہ افغان سفیرکی بیٹی گھر سے پیدل نکل کرمارکیٹ آئی۔ ٹیکسی کرکے کھڈا مارکیٹ گئی۔اسلام آباد کی کھڈ امارکیٹ سے افغان سفیرکی بیٹی نےایک اورٹیکسی لی۔ فوٹیج کے مطابق افغان سفیرکی بیٹی کھڈا مارکیٹ سے راولپنڈی گئی۔

وزیرداخلہ نے بتایا کہ راولپنڈی جانے کےبعد وہاں سےدامن کوہ پہنچی۔ راولپنڈی سےدامن کوہ کیسے پہنچیں اس کی تحقیقات کر رہے ہیں۔دامن کوہ میں تیسری ٹیکسی کے ڈرائیورکا بھی انٹرویوکیا ہے۔ وزیرنے بتایا کہ واقعے کے بعد افغان سفیرکی بیٹی پہلے نجی اسپتال گئی اس کے بعد پمزگئیں۔شیخ رشید نے بتایا کہ افغان سفیرکی بیٹی کےساتھ واقعہ16تاریخ کوپیش آیا۔ وزیراعظم نے ہدایت کی ہےکہ اس کیس کوترجیحی بنیادوں پرحل کیاجائے۔خیال رہے پاکستان میں تعینات افغان سفیر کی بیٹی کے اغوا اور تشدد کا واقعہ 16 جولائی کو اسلام آباد میں پیش آیا تھا جس کے بعد وزیراعظم عمران خان نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید کو ہدایت کی تھی کہ ملزمان 48 گھنٹوں میں گرفتار کیے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں