پہلی 53ٹی ٹونٹی اننگز میں زیادہ رنز،بابراعظم نے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا

لاہور(نیوز دیسک) قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم پہلی 53 ٹی ٹونٹی اننگز میں سب سے زیادہ رنز سکور کرنے والے بلے باز بن گئے ہیں۔بابراعظم نے انگلینڈ کے خلاف گزشتہ روز پہلے ٹی ٹونٹی مقابلے میں 85 رنز کی شاندار باری کھیلی، وہ اب تک 55 ٹی ٹونٹی میچز میں 48.18 کی اوسط اور 131.02 کے سٹرائیک ریٹ سے 2120رنز سکور کرچکے ہیں جن میں ایک سنچری اور19 نصف سنچریاں شامل ہیں ،بابراعظم نے پہلی 53ٹی ٹونٹی اننگز میں سب سے زیادہ رنز سکور کرنے کا

بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑا جنہوں نے 1983 رنز سکور کیے تھے، اس فہرست میں آسٹریلیا کے ایرون فنچ 1735رنز کے ساتھ تیسرے اور سابق کیوی کرکٹر برینڈ ن میکولم 1655 رنز کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔بابراعظم ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں کم ترین اننگز میں 20 ففٹی پلس سکور کرنے والے بلے باز ہیں ،انہوں نے 53 اننگز میں یہ کارنامہ سر انجام دیا جب کہ ویرات کوہلی کو یہاں تک پہنچنے کے لیے 62 اننگز اور ان کے ہم وطن روہت شرما کو84 اننگز کھیلنی پڑی تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں