سگے بھائی نے 7سالہ بہن کو عصمت دری کے بعد ہمیشہ کیلئے ابدی نیند سلا دیا

ننکانہ صاحب(نیوز ڈیسک) ایک ماہ قبل زیادتی کے بعد قتل ہونے والی سات سالی بچی غلام فاطمہ کا قاتل اس کا حقیقی بھائی ثقلین نکلا جسے پولیس نے گرفتار کر لیا ہے ڈی پی او ننکانہ بلال افتخار کیانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم ثقلین نے اعتراف جرم بھی کر لیا ہے ۔ملزم نے اپنی بہن غلام فاطمہ کے ساتھ زیادتی کی اور والد کو پتا لگنے کے ڈر سے اسے قتل کر دیا۔ملزم کو جدید طریقہ تفتیش

سے گرفتار کیا گیاہے پولیس نے ملزم تک پہنچنے کے لیے 47افراد سے تفتیش کی ہے ۔ واقعہ ایک ماہ قبل تھانہ بڑا گھر کی حدود میں پیش آیا تھا۔ ایف آئی آر کے مطابق سات سالہ غلام فاطمہ کھیتوں سے گھر آتے غائب ہو گئی تھی جس کے بعد سات سالہ بچی کی تشدد زدہ نعش قریبی کھیتوں سے ملی تھی جبکہ میڈیکل رپورٹ کے مطابق غلام فاطمہ کو قتل سے قبل زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں