شدت پسندوں نے سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنالیا، پاک فوج کے دو جوان دھرتی ماں پر قربان ہوگئے

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) بلوچستان میں دہشتگردوں کے حملے کے نتیجے میں پاک فوج کیپٹن عفان مسعود اور سپاہی بابر زمان شہید ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان میں پسنی کے قریب خدا بخش بازار میں دہشتگردوں نے سیکیورٹی فورسز پر حملہ کیا ہے۔ دہشتگردوں نے باردوری سرنگ کے ذریعے سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا۔حملے میں کیپٹن عفان مسعود اور سپاہی بابر زمان شہید ہو گئے۔حملے کے ذمہ داروں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملک دشمن عناصر کو بلوچستان کا امن سبوتاژ نہیں کرنےدیں گے۔ایسے واقعات سے سکیورٹی فورسز کے حوصلے پست نہیں کیے جا سکتے۔انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان میں قربانیاں دے کر حاصل کیا گیا امن تباہ نہیں ہونے دں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں