عمران خان نے ماتھے پر اسٹیبلشمنٹ کے گھوڑے اور کشمیر فروشی کا داغ لگوا لیا ، مریم نواز

مظفرآباد(نیوزڈیسک )پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان تم سیلیکٹرز کے ایک اشارے پر لٹو کی طرح گھومتے ہو ، تمہارے راز ان کے پاس ہیں اور ان کے راز تمہارے پاس ہیں ، تمہاری بائیس سال کی جدوجہد یہ ہے کہ تم نے اپنے ماتھے پر اسٹیبلشمنٹ کے گھوڑا ہونے کا ٹھپہ لگوایا لیا ، اپنے ماتھے پر کشمیر فروشی کا داغ لگوا لیا۔تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے علاقہ ہجیرہ میں انتخابہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوامی لیڈر کرسی پہ بیٹھنے کے لیے نہیں ہوتے، وہ عوام کے دلوں میں رہتے ہیں ، آج دیکھ لو کہ آج نوازشریف لندن میں بیٹھ کر تمہاری سازشوں

کے باوجود تمہارے گھر میں گھس کر مارتا ہے ، میں عمران خان کو یہ کہنا چاہتی ہوں کہ الیکشن چوری کرو ، ڈبے اُٹھالو ، نوازشریف کے امیدوار لے جاو ، ڈبوں کے اندر خود بیٹھ جاو ، پورا کا پورا الیکشن کمیشن لے جاو ، یاد رکھو عمران خان کشمیر اپنا فیصلہ سنا چکا ہے۔مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کہتا ہے میر ے علاوہ کوئی چوائس نہیں ، عمران خان آپ عوام کی نہیں سلیکٹرز کی چوائس ہو، عمران خان نے لوگوں کو بتا دیا کہ ان میں اور نواز شریف میں کیا فرق ہے، لیڈرز کرسی پر بیٹھنے نہیں بلکہ عوام کی خدمت کےلیے ہوتے ہیں ، عمران خان آپ چوائس اس لیے ہو آپ ہربات پرجھک جاتے ہیں، تم ڈر جاتے ہو سر جھکا لیتے ہو ، تم ووٹ کی پرچی کو پیروں تلے روند کر آئے ہو اور نواز شریف چوائس اس لیے نہیں تھا کہ جہاں عوام کی بات آئے تو نواز شریف جھکنے سے انکار کر دیتا تھا ، عمران خان نے اپنے ماتھے پر اسٹیبلشمنٹ کا ٹھپہ لگوالیا ، عمران خان 22 سال جدوجہد کے بعد سر اٹھانے کے قابل نہیں ، عمران خان کو کٹھ پتلی وزیراعظم کے طور پر یاد رکھا جائے گا ، عمران خان کو لانے کا مقصد ہی کشمیر کی پہچان ختم کر کے صوبہ بنانا ہے، میرے ساتھ وعدہ کرو اس کی نالائقی اور تباہی کو کشمیر میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دو گے ، بربادی اور فسادی کو روکنا ہے تو روک لو ورنہ پھر مت رونا۔نائب صدر ن لیگ نے کہا کہ آزاد کشمیر کے لوگوں نے بہت پیار دیا ، عمران خان آپ کچھ بھی کریں کشمیر اپنا فیصلہ سنا چکا ہے ، اس لیے عمران خان کشمیر آنے کی زحمت نہ کریں ، نوازشریف کی سلامتی کونسل میں برہان وانی کے لیے آواز اٹھائی ، ڈبوں سے نکلنے والا شیر کا ہر ووٹ مقبوضہ کشمیر کی آزادی کا ووٹ ہے کشمیر کی ترقی کا ووٹ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں