مولانا طارق جمیل نے بیمار بچے کی خواہش پوری کردی

اسلام آباد(نیوزڈیسک ) عالمی شہرت یافتہ مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے ایک بیمار بچے کی خواہش پوری کردی۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر مولانا طارق جمیل کے اکاؤنٹ پر ایک بچے کے ساتھ ان کی تصاویر اپ لوڈ ہوئیں۔ انسٹا گرام پر مولانا طارق جمیل کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی تصاویر میں مولانا طارق جمیل کو بچے سے خوش دلی سے ملاقات کرتے اور مسکراتے ہوئے بچے کا ہاتھ پکڑے دیکھا گیا۔انسٹا گرام پر شئیر کی گئی اس تصاویری پوسٹ پوسٹ کے کیپشن میں تحریر تھا کہ مولانا طارق جمیل نے گزشتہ روز خصوصی طور پر اس بچے سے ملاقات کے لیے اسلام آباد
کا سفر کیا ،

اس بیمار بچے نے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں مولانا صاحب سے ملنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔پوسٹ میں مزید لکھا گیا کہ بچے کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات کی خواہش کے اظہار کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مولانا صاحب کی جانب سے بچے کا پتہ معلوم کرنے کی درخواست کی گئی تھی، بچے کا پتہ معلوم کرنے میں 4 دن لگے جو کہ اس وقت پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز ) اسلام آباد میں داخل ہے، بچے کا آپریشن آج کیا جائے گا۔جس کے بعد مولانا طارق جمیل گذشتہ شب اس بچے سے ملاقات کے لیے اسلام آباد پہنچے اور اسپتال میں بچے سے مل کر اس کی خواہش کو پورا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں