سعودی عرب ،عید الاضحیٰ پر کتنے پاکستانی قیدیوں کو رہا کردیا جائےگا، شاندار خبرآگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے عیدالضحیٰ پر جیلوں میں قید مزید 85 قیدی رہا کرنے اعلان کردیا ہے، رہائی پانے والے قیدیوں کوپاکستان واپس لانے کیلئے خصوصی جہاز بھیجا جارہا ہے،سعودی عرب سینکڑوں قیدی رہا کرچکا ہے، جوقیدی سنگین جرائم میں ملوث نہیں وہ بھی جلد پاکستان آجائیں گے۔انہوں نے کابینہ اجلاس کے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ پوری پاکستانی قوم اور کابینہ کشمیری شہیدوں کو سلام پیش کرتے ہیں، الیکٹرانک ووٹنگ مشین ، آئی ووٹنگ، بائیومیٹرک سے متعلق ووٹنگ کا جائزہ لیا گیا، سارے معاملات پر پارلیمان میں بات چیت جاری ہے،

حکومت اور اپوزیشن کے درمیان انتخابی اصلاحات کیلئے بہت ساری چیزوں پر اتفاق ہے، ا ی وی ایم مشینوں کا مقصد انتخابات کو شفاف بنانا ہے۔کابینہ کو بتایا گیا ہے کہ عیدالضحیٰ کے موقع پروزیراعظم کی کوششوں کے باعث مزید 85قیدیوں کو رہا کیا جارہا ہے، پاکستان واپس لانے کیلئے خصوصی جہاز بھیجا جارہا ہے، اب تک سعودی عرب سینکڑوں قیدی رہا کرچکا ہے، یہ لیبرطبقات اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشی کی بات ہے، سعودی ولی عہد نے دورہ پاکستان کے دوران قیدیوں کی رہائی کا اعلان کیا تھا، ہمارے وہ قیدی جوسنگین جرائم میں ملوث نہیں وہ جلد پاکستان واپس آجائیں گے۔معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل نے کابینہ کو بتایا کہ گزشتہ روز 5لاکھ 25ہزارویکسین کی خوراکیں ایک دن میں لگائی گئیں، اب تک 2کروڑ لوگ ویکسی نیشن کروا چکے ہیں، کل این سی اوسی جامع رپورٹ شیئر کرے گی،کورونا کی موجودہ صورتحال کراچی ، خیبرپختونخواہ میں کیسز بڑھے ہیں، پنجاب میں صورتحال کنٹرول میں ہے، ضرورت ہے ایس اوپیز کے اوپر مزید غور کریں ۔انہوں نے کہا کہ این سی اوسی کی خواہش تھی کہ عیدالضحیٰ کی 5 دن کی چھٹیاں ہوں لیکن وفاقی کابینہ نے تین چھٹیوں کی منظوری دی ہے، عیدالااضحیٰ پر 20، 21 اور 22 جولائی تک تین دن کی چھٹیاں کی جائیں گے۔ کابینہ نے زور دیا کہ ایس اوپیز پر عمل کیا جائے اور ویکسی نیشن لگوائی جائے،انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اب تک 2 کروڑ لوگ ویکسین لگوا چکے ہیں، دنیا میں ڈیڑھ ارب لوگ ویکسی نیشن کرواچکے ہیں، اس لیے سازشی تھیوریز پر کان نہ دھریں،

پچھلے کابینہ اجلاس میں پروٹوکول اور سکیورٹی سے متعلق جائزہ لیا گیا تھا، اس حوالے سے رپورٹ سے پتا چلا کہ موجودہ حکومت کے مقابلے میں سابق حکومت کے وزرائے اعظم، وزرائے اعلیٰ، سیاستدان اور بیوروکریٹس کے پروٹوکول زیادہ تھے، ان سے سکیورٹی واپس لی جارہی ہے ، آئندہ ہفتے قوانین کا جائزہ لے کر رپورٹ کابینہ میں پیش کی جائے گی، اسی طرح جن وزراء کے پاس اضافی سکیورٹی ہے، وہ بھی واپس لی جائے گی ،پروٹوکول اور سکیورٹی میں کمی سے بہت ساری فورس واپس محکمے میں چلی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے کابینہ کو ہدایت کی ہے کہ شجرکاری مہم میں حصہ لیں اور 50 کروڑ درخت لگانے کی شجر کاری کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں