زلزلے کے شدید جھٹکوں سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا

سیہون(نیوز ڈیسک) سیہون شریف اور گردونواح میں 5شدت کے زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، خوف وہراس مبتلا لوگ گھروں سے باہر نکل آئے، زلزلے کی گہرائی 43 کلومیٹر زیرزمین رکارڈ کی گئی۔زلزلہ پیماء مرکز کے مطابق سیہون شریف اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے، تاہم زلزلہ زدہ علاقے میں فی الحال کسی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔ زلزلہ پیماء مرکز کا کہنا ہے کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت کی 5ریکارڈ کی گئی، زلزلہ 43کلومیٹر زیرزمین آیا جبکہ زلزلے کا مرکز جنوبی ایران تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں