چوہدری برادران کی سن لی گئی ، وزیراعظم عمران خان نے مونس الہیٰ کو اہم وزارت سے نواز دیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے مسلم لیگ ق کے رکن قومی اسمبلی چودھری مونس الٰہی کو وفاقی کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، مونس الٰہی کو وفاقی وزیر آبی وسائل کا قلمدان سونپ دیا گیا، مونس الٰہی کی وزارت کا نوٹیفکیشن جلد جاری کردیا جائے گا، چودھری مونس الٰہی حکومتی اتحادی جماعت مسلم لیگ ق کے رکن قومی اسمبلی ہیں۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان وفاقی کابینہ میں مزید توسیع کا فیصلہ کرتے ہوئے چودھری مونس الٰہی کو وفاقی کابینہ میں شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے، چودھری مونس الٰہی حکومتی اتحادی جماعت مسلم لیگ ق

کے رکن قومی اسمبلی ہیں،وزیراعظم عمران خان نے مونس الٰہی کو وفاقی وزیر آبی وسائل کا قلمدان سونپ دیا ہے، اس سے قبل تحریک انصاف کے رہنماء فیصل واوڈا وفاقی وزیر آبی وسائل تھے، فیصل واوڈا نے سینیٹ الیکشن لڑنے کیلئے وزارت چھوڑ دی تھی۔چودھری مونس الٰہی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد وزارت کا حلف اٹھائیں گے۔ مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنماء مونس الٰہی عام انتخابات 2018ء میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے69 گجرات 2 سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔ چودھری مونس الٰہی اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کے صاحبزادے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں