13 جولائی کے دن کشمیر کے جوانوں کو ایک اذان مکمل کرنے کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنا پڑا، دردانہ صدیقی

راولپنڈی(نمائندہ خصوصی) سید علی گیلانی آزادی کشمیر کا استعارہ ہیں وہ آج بهی کشمیر بنے گا پاکستان کا نعرہ لگاتے ہیں۔ لاکھوں پاکستانیوں کے دل اہل کشمیر کے ساتھ دھڑکتے ہیں ۔ ہم شہ رگ پاکستان کو مکمل طور پر پاکستان کے جسم کے اندر سمونے کے دلی طور پر خواہشمند ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان دردانہ صدیقی نے اپنے دورہ کشمیر کے پہلے دن بھمبر آزاد کشمیر میں خواتین کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کی محبت ہمیں ورثے میں ملی ھیں پاکستان کی بہنیں اج بھی اپنے زیور اور رقوم کشمیر کے فنڈ میں دے دیتی ھیں۔ قائد اعظم کے فرمان کے مطابق کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے اور اس سے ھمارا رشتہ قدرتی بھی ھے اور جغرافیائی بھی ۔انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی آزادکشمیر کے تحت کشمیر میں 350 اسکولز کام کررہے ہیں جن میں ایک لاکھ سے زائد طلبہ تعلیم حاصل کررہے ہیں۔

20 ہزار یتیم بچوں کی کفالت کی جارہی ہے۔انہوں نے کشمیری ماؤں بہنو کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایم ایل اے عبدالرشید ترابی اور رفعت عزیز نے 600 سے زائد منصوبے پوری دیانتداری سے مکمل کروائے.یہ لوگ آپ کے درمیان ہر وقت رہتے ہیں ۔موجودہ حکومت کی کارکردگی پر تبصرہ کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ تحریک انصاف کی3 سالہ ناقص پالیسیوں کے نتیجے میں مہنگائی کا طوفان آچکا ہے۔اس الیکشن میں جماعت اسلامی نے اپنے ہیرے لعل جواہر آپ کے سامنے لاکر رکھ دئے ہیں۔کشمیری عوام آزمائے ہوئے کهوٹے سکوں کی بجائے ترازو کی دیانت دار قیادت کا انتخاب کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں