اداروں کو بھی نواز شریف کے بیانیے پر چلنا ہوگا،مریم نواز

آزاد کشمیر(نیوز ڈیسک ) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے آج وادی لیپہ میں انتخابی جلسے سے خطاب کیا۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا کہ وادی لیپہ کے لوگوں کے لیے نوازشریف کا سلام لائی ہوں۔ نوازشریف نے وادی لیپہ کے لوگوں کے لیے پیار بھیجا ہے۔انہوں نے کہا کہ وادی لیپہ کی ایک بچی نے مجھے بنت کشمیر کا خطاب دیا۔ بنت کشمیر مریم نواز کا آپ سب کو سلام۔ مریم نواز کشمیر کی سچی بیٹی ہیں۔ مریم نواز نے کہا کہ ان کا کہنا تھا کہ میں یہاں ووٹ لینے نہیں آئی بلکہ کشمیر کا ایک ایک حصہ دیکھنے کو ملا،

مجھے کئی مقامات پر فوجی جوان نظر آئے اور انہوں نے مجھے سیلوٹ کیا تو مجھے ایک تعلق کا احساس ہوا۔جلسے سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ آزاد کشمیر کے لوگوں نے اپنا فیصلہ دے دیا ہے۔ کشمیر کے باسیوں کا رزق وفاق کے ہاتھ میں نہیں بلکہ اللہ کے ہاتھ میں ہے۔ اگر آپ کو بجٹ ملتا ہے تو وہ کوئی بھیک نہیں ہے بلکہ کشمیریوں کا حق ہے، کشمیریوں سے کوئی ان کا حق چھین لے اور نواز شریف اور مریم نواز بیٹھ کر دیکھتے رہیں یہ نہیں ہوسکتا۔ مریم نواز نے کہا کہ کچھ لوگ ذاتی مفاد کے لیے نواز شریف کے خلاف پراپیگنڈہ کرتے ہیں۔نوازشریف حب الوطن ہیں اور وہ اس دھرتی کا بیٹا ہے۔ سابق وزیر اعظم نے جن پر تنقید کی اس کو کسی ادارے پر تنقید کا نام نہ لیا جائے، اس لیے ان لوگوں نے جو کام کیا اس کا نقصان نہ صرف پاکستان اور کشمیر کو ہوا بلکہ ادارے بھی متاثر ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ لیپہ میں انتخابی جلسے سے خطاب کے دوران عوام کا جذبہ بتارہا ہے کہ کشمیر میں پھر شیر آرہا ہے، ووٹ چور یہاں پر نظر لگا کر بیٹھا ہے، عمران خان نوازشریف کا مقابلہ نہیں کرسکتے، 3 سال بعد بھی نواز شریف کو ہرانے کے لئے دھاندلی کرنا پڑتی ہے، عمران خان آپ کو بتانا چاہتی ہوں کہ چوری کی سیٹیں نکلوانا شیروں کو آ گیا ہے، آزاد کشمیر میں تحریک انصاف کی حالت پتلی نظر آتی ہے، انتخابات کے لیے ریاستی وسائل استعمال کیے جارہے ہیں ،عمران خان کے وزرا پیسے بانٹتے ہوئے پکڑے گئے ہیں، عمران خان کو کشمیر میں آکر اپنا وقت ضائع کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔عمران خان نوازشریف کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔

عمران خان نے 3 برس میں پاکستان کی ترقی کو ریورس گیئر لگا دیا ہے ۔ عمران خان آئیں تو ان سے پوچھنا کیا کشمیرکو بھی ریورس گیئر لگانے آئے ہیں۔ آزاد کشمیر کے لوگوں نے اپنا فیصلہ دے دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کئی لوگ اپنے ذاتی مفاد کے لیے نواز شریف کے خلاف منفی پروپیگنڈا کرتے ہیں کہ شاید نواز شریف فوج کے خلاف ہیں، تو انہیں شرم آنی چاہئیے، فوج کا بجٹ اور فوجی جوانوں کی تنخواہ آخری مرتبہ صدر مسلم لیگ ن کے دور میں بڑھی۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا جُرم صرف ایک ہے کہ عوام نےان کو چھوڑنے سے انکارکردیا، ملک کوترقی کی راہ پرچلانا ہے

تو نواز شریف کے مؤقف کو اپنانا ہوگا۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ اداروں کو بھی نواز شریف کے بیانیہ پر چلنا ہوگا اور وہ وقت دور نہیں کہ سب وہی کہیں گے جو نواز شریف کہہ رہے ہیں۔ مریم نواز نے جلسے کو مخاطب کرتے ہوئے پوچھا کیا نواز شریف کے وقت میں ایک ایک کلو چینی کے لیے قطاروں میں کھڑا ہونا پڑا؟ موجودہ حکومت میں عوام کو لائنوں میں کھڑا کرکے ایک ایک کلو چینی کا تھیلہ دے دیا گیا۔میں عمران خان سے پوچھنا چاہتی ہوں کیا وہ کشمیریوں کی روٹی چھیننے آرہے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ ایک جماعت ایسی ہے جو ووٹ چوری کرنے کی ماہرہے۔ وہ جماعت الیکشن کمیشن کا

عملہ اٹھاکر لے جاتی ہے۔ جب الیکشن کمیشن کا عملہ برآمد ہوا توسب کے منہ لٹکے ہوئے تھے۔ عدالتی فیصلوں کا تذکرہ کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ مریم نواز کوٹ لکھپت جیل کے ڈیتھ سیل میں رہ کر آئی ہے۔پاکستان کی عدالتوں نے ان کے الزامات کی قلعی کھول کر رکھ دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف، شہباز شریف، شاہد خاقان عباسی، حمزہ شہباز، خواجہ سعد رفیق، مفتاح اسمعیل پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں ہے،ان کا کرپشن کا بیانیہ زمین پر منہ کے بل پڑا ہے۔حکومت سارے حربے استعمال کرنے کے باوجود ن لیگی رہنماوَں پر کرپشن ثابت نہیں کرپائی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں