نیب نے سابق وزیر خزانہ حفیظ شیخ کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کی سفارش کردی

کراچی (نیوز ڈیسک ) نیب نے سابق وزیر خزانہ حفیظ شیخ کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کی سفارش کردی، حفیظ شیخ و دیگر افراد پر قومی خزانے کو11 ملین امریکی ڈالر نقصان پہنچانے کا الزام ہے، حفیظ شیخ، سابق چیئرمین ایف بی آرعبداللہ یوسف، سلمان صدیق اور دیگر اختیارات کے ناجائز استعمال میں بھی ملوث ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نیب کراچی کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر نجف قلی مرزا کی زیرصدارت ریجنل بورڈ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں مختلف شکایات، انکوائریز کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ریجنل بورڈ نے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے پر 2 ریفرنسز دائر کرنے اور 2 شکایات کو انکوائریز میں تبدیل کرنے کی سفارش کی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ لینڈ یوٹیلائزیشن ڈپارٹمنٹ، بورڈ آف ریونیو کے افسران و عہدیداران اور دیگر کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کی سفارش کی،

سابق ممبر لینڈ یوٹیلائزیشن ڈپارٹمنٹ ملزم غلام مصطفی پھل، ڈپٹی کمشنر اور ای ڈی او آصف میمن اور دیگر قیمتی سرکاری زمین کو کوڑیوں کی نرخ غیر قانونی الاٹمنٹ اور اختیارات کے ناجائز استعمال میں ملوث ہیں۔اسی طرح نیب اعلامیے میں کہا گیا کہ نیب نے سابق وزیر خزانہ حفیظ شیخ کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کی سفارش کردی، حفیظ شیخ و دیگر افراد پر قومی خزانے کو 11 ملین امریکی ڈالر نقصان پہنچانے کا الزام ہے، حفیظ شیخ، سابق چیئرمین ایف بی آرعبداللہ یوسف، سلمان صدیق اور دیگر اختیارات کے ناجائز استعمال میں بھی ملوث ہیں۔ نیب اعلامیے میں کہا گیا کہ اجلاس میں بورڈ نے ڈپٹی کمشنر، ضلع غربی کراچی ملزم فیاض سولنگی اور دیگر کیخلاف انکوائریوں کی منظوری دے دی ہے، بتایا گیا کہ فیاض سولنگی پر کرپشن اور بدعنوانی میں کا الزام ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں