کابل میں اتفاق رائے سے حکومت نہ بننے کی صورت میں پاکستان نے اپنا فیصلہ سنادیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا کہ افغانستان میں بدلتی صورتحال پرگہری نظر ہے اور ہماری افغان پالیسی پاکستان کے مفاد پرہے۔ افغانستان میں ہم صرف امن میں حصہ دار ہوں گے۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ افغانستان میں بدلتی صورتحال پر گہری نظر ہے اور کوشش ہے کہ کابل میں پر امن اور اتفاق رائے پر مبنی نظام حکومت قائم کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ کابل میں اتفاق رائے سے حکومت نہ بنی تو پاکستان میں اس کے اثرات نہیں آنے دیں گے تاہم ہماری افغان پالیسی پاکستان کے مفاد پر مبنی ہے۔انہوں نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ وزیراعظم کہہ چکے کہ امن میں حصہ دار ہوں گے ، جنگ میں نہیں، پاکستان کی زمین افغانستان کے خلاف استعمال نہیں ہو رہی،

امید ہےافغانستان کی زمین بھی ہمارےکیخلاف استعمال نہیں ہوگی ، ہماری سیاسی پارلیمانی قیادت عدم مداخلت کے اصول پرمتفق ہے۔دوسری جانب کابل میں امریکی ناظم الامور نے اپنے بیان میں کہا کہ خوشی ہے کہ ہم اس ہفتے افغان شہریوں کے لیے امیگرٹنس کے ویزا انٹرویو شروع کررہے ہیں، اس عمل سے درخواست دہندگان کیلئے ویزے کے عمل کو آگے بڑھایا جاسکے گا۔انہوں نے کہا کہ خصوصی امیگرنٹس ویزا سے 15 ہزار سے زیادہ افغان شہریوں کو امریکا منتقل کرنے میں مدد ملی ہے، خصوصی امیگرنٹس ویزا درخواستوں پرکارروائی کرنے کیلئے سخت محنت کررہے ہیں، اپریل سے ابتک امیگرٹنس ویزا کیلئے 1600 سے زیادہ انٹرویو کیے ہیں۔واضح رہے کہ امریکا پہلے ہی 15 ہزار افغان شہریوں کو امریکی شہریت دینے کا اعلان کرچکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں