یونیورسٹی آف سیالکوٹ کا مرکز افریقیات کے قیام پر غور

سیالکوٹ (سٹاف رپورٹر) پاکستانی سفیر برائے مراکش عزت مآب حامد اصغر خاں نے یونیورسٹی آف سیالکوٹ کا خصوصی دورہ کیا اور جامعہ کی قیادت بشمول ایگزیکٹو ڈائریکٹر یونیورسٹی آف سیالکوٹ محمد ریحان یونس اور وائس چانسلر سعید الحسن چشتی سے ملاقات کی۔ طلبا اور اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جامعات اور سفارت کاری کا گہرا تعلق ہے۔ ملک و قوم کی ترقی کیلئے عالمی روابط ناگزیر ہیں، بھرپور عالمی روابط نہ ہوں تو قومیں عالمی تنہائی کا شکار ہو جاتی ہے اور عوام اس سے متاثر ہوتے ہیں۔
انہوں نے یونیورسٹی آف سیالکوٹ میں افریقن سٹڈی سنٹر کے قیام پر زور دیا اور مزید کہا براعظم افریقہ میں ایک کھرب سے زیادہ انسان بستے ہیں اور افریقی ممالک پاکستان کیساتھ روابط بڑھانے میں دلچسپی رکھتے ہیں اور اس سنٹر کے قیام سے پاکستان اور افریقی ممالک کے مابین تعلیم، تجارت اور سرمائے کی نئی راہیں تلاش کی جاسکتی ہیں۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر یونیورسٹی آف سیالکوٹ محمد ریحان یونس نے جانب سفیر کو سیالکوٹ شہر اور یونیورسٹی کی صلاحیت اور قابلیت سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی آف سیالکوٹ علاقائی ترقی اور عالمی اشتراک پر کیلئے سرگرم ہے ہے اور باہمی دلچسپی کے امور پر افریقی ممالک سے تعاون کیلئے تیار ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر یونیورسٹی آف سیالکوٹ پروفیسر ڈاکٹر سعید الحسن چشتی نے بین الاقوامی تعلیمی روابط پر زور دیا اور کہا کہ ساری دنیا کو مشترکہ چیلنجر کا سامنا کرنے کیلئے مشترکہ کاوشیں کرنے کی ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں