کورونا ایک بار پھر بے قابو، ایک ہی دن میں ملک میں کتنے افراد لقمہ اجل بن گئے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح4.09 فیصد ہوگئی ہے۔ گزشتہ24 گھنٹے کے دوران27اموات ایک ہزار980نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔این سی او سی کے مطابق کورونا سے پاکستان میں اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار 582 اور مثبت کیسز کی تعداد 9 لاکھ 73 ہزار 284 ہو گئی ہے۔ایکٹو کیسز کی تعداد37ہزار499 ہے اور 9 لاکھ 13 ہزار203افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی

ہیں جہاں 10 ہزار 819 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 5 ہزار599، خیبرپختونخوا 4 ہزار 359، اسلام آباد 783، گلگت بلتستان 111، بلوچستان میں 317 اور آزاد کشمیر میں 594 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 83 ہزار647، خیبرپختونخوا ایک لاکھ 39 ہزار313، پنجاب 3 لاکھ 48 ہزار 85، سندھ 3 لاکھ 46 ہزار360، بلوچستان 27 ہزار961، آزاد کشمیر 21 ہزار 67 اور گلگت بلتستان میں 6 ہزار 851 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں