سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری ،عیدالاضحی پر 9 چھٹیوں کا امکان

اسلام آباد، ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک)سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری ، اس مرتبہ عیدالاضحی پر طویل 9 تعطیلات ملنے کا امکان ،اطلاعات اور کیلنڈر کے مطابق سرکاری ملازمین 17 جولائی بروز ہفتہ سے تعطیل پر چلے جائیں گے، تعطیلات سے زیادہ مزے وہ کریں گے جن کے گھر کراچی سے ہاہر ہیں، وہ اپنی فیملی کے ساتھ مکمل ایک ہفتہ گزاریں گے۔سندھ کے دیگر شہروں میں رہنے والے اپنے آبائی علاقوں کی جانب ہفتہ 17 جولائی سے روانہ ہو جائیں گے۔یوں 17 جولائی ہفتہ کو ہفتہ وار تعطیل سے تعطیلات کا آغاز ہو جائے گا، 18 جولائی کو اتوارکی چھٹی جب کہ 20 جولائی کو حج کی چھٹی ہونے کا امکان ہے۔اس کے بعد 21، 22 اور 23 جولائی کو عید کی چھٹیاں جب کہ 24 اور 25 جولائی کو ہفتہ اور اتوار کی چھٹیاں ہوں گی اس طرح شہریوں

کو 17 جولائی سے 25 جولائی تک عید کی 9 تعطیلات مل جائیں گی۔دوسری جانب سعود ی سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ 29 ذی قعدہ 1442ھ مطابق 9 جولائی 2021 جمعہ کو ذی الحجہ کا چاند مملکت بھر میں کہیں نظر نہیں آیا۔ ہفتے کے روز ذی قعدہ کی 30 تاریخ ہوگی۔میڈیارپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ نے ایک بیان میں کہاکہ اتوار 11 جولائی کو یکم ذی الحجہ ہوگی،وقوف عرفہ 9 ذی الحجہ مطابق پیر 19 جولائی اور عید الاضحی منگل 20 جولائی کو منائی جائے گی۔سعودی عرب میں جمعے کو ذی الحجہ کا چاند نظر نہیں آیا۔ مملکت کی معروف رصدگاہ تمیر سمیت دیگر مقامات سے چاند نظر نہ آنے کی اطلاع دی گئی ۔سعودی سپریم کورٹ کی اپیل پر مملکت کے تمام علاقوں خصوصا تبوک ریجن میں رویت ہلال کمیٹی رصد گاہ میں چاند دیکھنے کی کوشش کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں