سعودی عرب میں کورونا کا خوف ختم،بیشتر سینما گھر کھول دیئے گئے، نوجوانوں کی بڑی تعداد پہنچ گئی

ریاض (نیوز ڈیسک) سعودی عرب میں کرونا وبا کے خطرات کم ہونے کے بعد ملک میں تفریحی سرگرمیاں بہ تدریج بحال ہونا شروع ہو گئی ہیں۔ سعودی عرب میں آڈیو ویزوئل میڈیا اتھارٹی کے نمائندے منذر الذکیر نے عرب ٹی وی کوبتایا کہ سعودی عرب میں رواں سال کے آخر تک تمام سینیما گھر 100 فیصد تک کھول دیئے جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ جببیل اور الاحسا کے گورنریوں میں سینما گھر کھولے گئے ہیں تاکہ مملکت میں تفریحی سرگرمیوں کی بحالی کا عمل شروع کیا جا سکے۔الاحسا سینیما کھولنے کے بعد بڑی تعداد میں شہریوں نے فلم سن آف آن لائن دیکھی۔ اس فلم میں سعودی نوجوان نسل کی کہانی

سنائی گئی ہے جس کی انٹرنیٹ کی آمد اس کی زندگی کا رخ بدل دیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ رواں سال کے آخر تک ملک بھر میں تمام سینیما گھر کھول دیئے جائیں گے اور ملک بھر میں ثقافتی اور تفریحی سرگرمیاں مکمل بحال کر دی جائیں گی۔منذر الذکیر نے کہا ہے کہ ملک بھر میں سال رواں کے آخر تک سینما گھروں کی اہمیت سو فیصد بڑھ جائے گی۔العربیہ نیوز کے مطابق سعودی سمعی و بصری ابلاغ اتھارٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں سال رواں کے ا?خر تک سینما گھروں میں اضافہ کر دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اتھارٹی پروگراموں کے ذریعے عوام کو رنگا رنگ سرگرمیوں سے متعارف کرا رہی ہے۔سینما کے ذریعے سیاحت اور ثقافت کو خوبصورت انداز میں فروغ دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں دو نئے سینما گھر کھولے جائیں گے۔ ان میں سے ایک ریاض اور دوسرا ظہران میں ہوگا۔ موفی کمپنی ستمبر میں دونوں اہم شہروں میں سینما گھر کھولے گی۔ ان کے ذریعے زندگی کے مختلف تجربات نمایاں کیے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں