ترکی نے دنیا کا جدید ترین اور مسلم دنیا کا پہلا ڈرون طیارہ ’’اکینسی‘‘ تیار کرلیا

انقرہ(نیوز ڈیسک)ترکی نے مسلم دنیا کا پہلا اور دنیا کا جدید ترین ڈرون’’اکینسی‘‘ تیار کرلیا، ڈرون ایک ہزار کلو وزنی میزائل کے ساتھ دشمن کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، ڈرون نے 38 ہزار فٹ بلندی پر 25 گھنٹے 46 منٹ تک مسلسل آزمائشی پرواز کی۔ تفصیلات کے مطابق مصنوعی ذہانت سے لیس مسلم دنیا کا پہلا ڈرون ترکی نے ’’اکینسی‘‘ تیار کرلیا ہے، ٹیسٹ پرواز میں ڈرون نے7 ہزار507 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا۔ترکی کے ضلع کورلو میں ڈرون نے 38 ہزار فٹ کی بلندی پر 25 گھنٹے 46 منٹ تک مسلسل آزمائشی پرواز کی۔ بتایا گیا ہے کہ مصنوعی ذہانت

سے لیس یہ ڈرون قریب 1 ہزار کلو وزنی میزائل کے ساتھ دشمن کے ٹھکانوں کو کامیابی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ترکی جدید ترین ڈرون تیار بنا کر ڈرونز کی تیاری میں شامل ممالک کی نمبر ون کی دوڑ میں شامل ہو گیا ہے۔اس کے تیار کردہ ڈرونز نے جنگی میدان میں سب سے زیادہ کامیابیاں حاصل کی ہیں۔جدید ترین ڈرون طیارہ بنانے کے ساتھ ہی دنیا میں اس ڈرون کی مانگ بڑھ گئی ہے۔ کئی ممالک ترکی کے اس جدید ڈرون کو خریدنے کے خواہشمند نظر آ رہے ہیں۔دوسری جانب ترکی کی جانب سے ہزاروں شامی اجرتی جنگجوں کو لیبیا اور پھر آذربائیجان منتقل کرنے کے بعد ایسا لگ رہا ہے کہ ترک حکومت اس مرتبہ سرکاری معاہدوں کے ذریعے شام سے نئے جنگجو افغانستان بھیجنے کی منصوبہ بندی میں مصروف ہے۔اس اقدام کا مقصد افغانستان سے امریکا اور اس کے حلیفوں کے انخلا کے بعد کابل کے ہوائی اڈے کی حفاظت کے لیے جنگجو عناصر فراہم کرنا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق شام میں انسانی حقوق کے نگراں گروپ المرصد نے بتایاکہ جنگجوئوں کو کابل بھیجنے کے حوالے سے ترکی اور اس کے ہمنوا بعض شامی گروپوں کی قیادت کے بیچ ابتدائی سمجھوتا طے پا گیا ہے۔ یہ اسی طرز پر ہے جس طرح اسے قبل لیبیا اور نگورنا کاراباخ ریجن کے لیے ہوا تھا۔البتہ اس مرتبہ معاملہ مختلف ہو گا اور انقرہ حکام ان جنگجوں کو سرکاری معاہدوں کے ذریعے ترک سیکورٹی کمپنیوں میں بھرتی کریں گے اس کے بعد سرکاری شکل میں انہیں افغانستان بھیجا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں