پاکستانی شہری نے چاند پر 5 ایکٹر زمین خریدلی، ہائوسنگ سوسائٹی بنانے کا اعلان

لاہور (نیوز ڈیسک) صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہورکے رہائشی ایک پاکستانی نے چاند پر 5 ایکٹر زمین خریدلی، ہاوسنگ سوسائٹی بنانے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں چند کا ٹکڑا خریدنے والے ارزم چوہدری نے بتایا کہ فیس بک پر اشتہار دیکھ کر متاثر ہوا اور چاند پر زمین 130 ڈالر میں خریدی اور اب اس کی قیمت 160 ڈالر ہوچکی ہے تاہم چاند پر خریدی گئی اپنی اراضی پر پلاٹنگ کر کے سوسائٹی بنانا چاہتا ہوں اس کے علاوہ وہاں ایک فارم ہاؤس بنانے کا بھی خواہش مند ہوں۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے 21 ہزار روپے میں 5 ایکڑ زمین خریدنے پر

خاندان والوں نے تنقید کی اور مذاق بھی اڑایا کیوں کہ سننے والے تو چاند پر زمین کی خریداری کو مذاق اور فراڈ سمجھتے ہیں لیکن مجھے 30 ڈالر منافعے پر آفرز بھی مل رہی ہیں اور اس وقت تک دنیا بھر میں 60 لاکھ افراد چاند پر اراضی کے مالک بن چکے ہیں اور یہ ایک اچھی انوسٹمنٹ ہے جس کی قیمت ابھی سے 160 ڈالر تک قمیت پہنچ چکی ہے جب کہ چاند کا کل رقبہ 9 ارب 38 کروڑ 37 لاکھ 48 ہزار 198 ایکڑ ہے۔دوسری طرف اس وقت دنیا کی کئی ایک کمپنیاں نہ صرف چاند کی سطح کے بارے میں مزید کھوج لگانے میں دلچسپی ظاہر کر رہی ہیں بلکہ اسے کھود کر وہاں سے سونا، پلاٹینم اور الیٹکرونکس میں استعمال ہونے والی دیگر معدنیات نکالنے کا بھی سوچ رہی ہیں۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق چینی ماہرین نے چاند کے اس حصے پر اپنا خلائی مشن اتارا جو ہمیں زمین سے دکھائی نہیں دیتا اور وہاں کپاس کا بیج اگانے میں بھی کامیاب ہو گئے ، لگتا ہے اب چین وہاں ایک تحقیقی مرکز بھی قائم کر دے گا ، اس کے علاوہ ایک جاپانی کپمنی ’آئی سپیس‘ زمین اور چاند کے درمیان آمد و رفت کے لیے ایک پلیٹ فارم تعمیر کرنے کے علاوہ چاند پر پانی کی تلاش کا کام شروع کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں