لڑکی اور لڑکے کو اپارٹمنٹ میں نازیبا حرکت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا، گرفتار ملزمان کے انکشافات

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)لڑکا لڑکی کو اپارٹمنٹ میں نازیبا حرکت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا، اپارٹمنٹ کے مالک عثمان مرزا نے غصے میں آکر دونوں پر تشدد کیا، اسلام آباد میں لڑکی اور لڑکے پر تشدد کرنے والے ملزم عثمان مرزا کے ساتھی بھی گرفتار، ملزمان ںے تہلکہ خیز انکشافات کر دیے- تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں خاتون اور لڑکے پر تشدد کرنے والا ملزم ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے۔گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص لڑکے اور لڑکی کو تشدد کا نشانہ بنا رہا ہے جب کہ وہ لڑکے کو مارتے ہوئے مغلظات بھی بک رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوتے ہی جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور ویڈیو آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان تک پہنچ گئی، تو انہوں نے وقوعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی آپریشنز کو ملزمان کو گرفتارکرنے کا حکم دیا، جس پر اسلام آباد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ویڈیو میں نظر آنے والے ملزم عثمان مرزا کو چند گھنٹوں میں ہی گرفتار کر لیا۔جس کے بعد پولیس حکام نے ویڈیو میں دکھائی دینے والے دیگر ملزمان کو گرفتار کرنے کیلئے بھی چھاپے مارنا شروع کر دیے- پولیس نے ملزم عثمان مرزا کے ساتھیوں کو بھی گرفتار کر لیا، جبکہ چند دیگر ساتھیوں کو گرفتار کرنے کیلئے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں- گرفتار ہونے والے ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ اپارٹمنٹ عثمان مرزا کا ہے جو کہ اسلام آباد میں اپنے اپارٹمنٹ کو رینٹ پر دیتا ہے- گرفتار ملزمان نے بتایا کہ اس سے قبل بھی عثمان مرزا کئی خواتین اور جوڑوں کے ساتھ اسی طرح کی حرکات کر چکا ہے- ملزمان نے بتایا کہ عثمان اپپارٹمنٹ میں آنے والے لوگوں کی خفیہ کیمروں کے ذریعے ویڈیو بناتا ہے اور پھر ان ویڈیوز کے ذریعے انہیں بلیک میل کرتا ہے- جو لوگ پیسے دے دیتے ہیں، انہیں چھوڑ دیتے ہے اور جو لوگ پیسے دینے سے انکار کرتے ہیں، انہیں بلیک میل کرتا رہتا ہے- ملزمان نے بتایا کہ عثمان نے پہلے کبھی کسی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل نہیں کی البتہ اس مرتبہ عثمان کے ساتھیوں میں سے کسی ایک نے ویڈیو بنا لی اور اسے سوشل میڈیا پر وائرل کر دیا- ملزمان نے مزید انکشاف کیا کہ عثمان نے غیر شادی

شدہ جوڑے کو موقع پر نازیبا حرکت کرتے ہوئے پکڑ لیا- اور غصے میں انہیں گالیاں دی اور تشدد کا نشانہ بنایا اور لڑکی کی برہنہ بھی کیا- پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لڑکے پر تشدد کرنے والے ملزم عثمان مرزا اور اس کے ساتھیوں فرحان اور عطاء الرحمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور مزید قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں