وزیراعظم عمران خان کا ناراض بلوچوں اور قوم پرستوں سے بات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم نے ناراض بلوچوں اور قوم پرستوں سے بات کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی کامران خان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سوچ رہے ہیں کہ ناراض بلوچوں اور قوم پرستوں سے بات کی جائے،یہ حکومت کی مربوط پالیسی کلا حصہ ہے۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا کہ وزیراعظم کا دورہ بلوچستان بہت کامیاب رہا۔بہت سے لوگ ہم سے اس لیے ناراض ہیں کہ ہم نے اُن کے لیے کچھ نہیں کیا،کچھ بلوچوں نے تو ناراض رہنا ہی ہے،ان کا کہنا تھا کہ ایک طبقہ ایسا ہے جو ناراض ہے،

ان میں سے چند ملک سے باہر ہیں،وہ کسی نہ کسی انداز میں بیرونی طاقتوں کے لیے کام کر رہے ہیں۔وزیراعظم کی سوچ ہے کہ ناراض لوگوں سے بات کی جائے۔ان کے خدشات دور کیے جائیں، ان کی محرومیوں کو دور کیا جائے ، بلوچستان میں گورننس پر دس سال پہلے کام شروع ہو جاتا تو آج یہ صورتحال نہ ہوتی۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سوچ رہا ہوں ناراض بلوچوں، عسکریت پسندوں سے بات کروں ۔انہوں نے گوادر میں مقا می عمائدین، طلباء اور کاروباری شخصیات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم اور یا ملکی سربرہان نے بلوچستان کو توجہ نہیں دی، اگر میں بھی ویسا وزیراعظم بنوں اور میرا مقصد صرف الیکشن جیتنا ہو، تو میں بلوچستان پر توجہ نہیں دوں گا، میں پھر بلوچستان کی بجائے لندن میں چھٹیاں گزاروں گا، پیسا وہاں خرچ کروں گا،مزید کہا کہ ، بلوچستان ترقی کرے گا تو کوئی علیحدگی کی تحریک کا نہیں سوچے گا، بلوچستان کی ترقی کیلئے مقامی سیاستدانوں نے بھی انصاف نہیں کیا، الیکشن کا سوچنے والا بلوچستان کا نہیں سوچے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں