ہمارے ساتھ دھوکہ کیا گیا، فلیکس پر مریم نواز کی تصویر دکھا کے شہباز شریف کو لایا گیا، لیگی کارکن کا دلچسپ ردعمل

لاہور (نیوز ڈیسک) سوات جلسے میں نائب صدر ن لیگ مریم نواز کی جگہ شہباز شریف کے آنے پر لیگی سپورٹر نے دلچسپ ردِعمل دے دیا۔لیگی رہنما سپورٹر کا کہنا ہے کہ ہمارے ساتھ دھوکہ کیا گیا فلیکس پر مریم نواز کی تصویر دکھا کے شہباز شریف کو لایا گیا،ایسا دھوکہ تو آن لائن شاپنگ والے بھی نہیں کرتے۔وہ بھی چیز وہی بھیجتے ہیں بس تھوڑا بہت فرق ہوتا ہے۔جب کہ مریم نواز نے سوات جلسے میں شریک نہ ہونے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ سوات جلسے میں میری اور پارٹی کی نمائندگی شہبازشریف نے کی۔واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے اتوار کو سوات میں پاکستان

ڈیمو کریٹک موومنٹ کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہ نواز شریف کی جانب سے سوات کے عوام کو سلام ہو اور میں آپ کو یہ بتانے آیا ہوں کہ نواز شریف کی قیادت میں 2013 کے بعد دن رات محنت سے 24 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی۔انہوں نے کہا کہ میرے کانوں میں عمران خان کے وہ الفاظ گونجتے ہیں کہ خیبر پختونخوا میں ساڑھے 300 منی ڈیم بنا کر صرف خیبرپختونخوا میں نہیں بلکہ پورے پاکستان کو سستی بجلی فراہم کروں گا اور پھر کیا ہوا۔ انہوںنے کہاکہ نواز شریف نے 2018 تک 14 ہزار میگاواٹ بجلی کا اضافہ کرکے 20،20 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ختم کی تھی لیکن یہ حکومت آئی اور آج سستی بجلی تو دور کی بات مہنگی بجلی بھی دستیاب نہیں ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ جس شخص نے کہا تھا 90 دنوں میں کرپشن ختم کردوں گا، اگر روپے کی قیمت ڈالر کے مقابلے میں گرتی ہے تو سمجھیں وہ وزیراعظم چور ہے۔عوام سے مخاطب کرکے انہوں نے کہا کہ سوات کے لوگو آپ تو بڑے روایات اور احترام کرنے والے لوگ ہیں، آپ بڑی عزت سے گفتگو کرتے ہیں لیکن کس عمران خان نیازی کو آپ لے کر آگئے جنہوں نے ان روایات کو پامال کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں