عمران اسماعیل کی چھٹی ، نیا گورنرسندھ کون ہوگا؟ پی ٹی آئی حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے پاکستان پیپلز پارٹی کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کے لیے ارباب غلام رحیم کو اہم عہدہ دئے جانے کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سندھ میں پاکستان تحریک انصاف نے سندھ کی حکومتی جماعت پاکستان پیپلزپارٹی کو ٹف ٹائم دینے کے لیے ٹھوس حکمت عملی تیار کرلی ہے۔وفاقی حکومت نے سابق وزیر اعلٰی سندھ ڈاکٹر ارباب غلام رحیم کو سندھ میں گورنر بنانے کی تیاری شروع کر دی ہے۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق عیدالاضحٰی کے بعد سندھ میں اہم سیاسی اکھاڑ پچھاڑ ہونے کے امکانات بھی ظاہر کیے جا رہے ہیں۔

میڈیا ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے والے سندھ کے سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹر ارباب غلام رحیم کو سندھ میں پیپلزپارٹی کو سخت ٹف ٹائم دینے کے لیے سیاسی میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا جا چکا ہے۔سابق وزیراعلیٰ سندھ ڈاکٹر ارباب غلام رحیم کو سندھ کے نئے گورنر لگانے کی تیاری کی جاری ہے، پاکستان تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت نے اس سلسلے میں وسیع پیمانے پر رابطوں کا آغاز بھی کر دیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف کی اتحادی جماعتوں ایم کیو ایم پاکستان، مسلم لیگ فنکشنل، مسلم لیگ (ق) سمیت دیگر اتحادی جماعتوں سے مشاورت جاری ہے، مشاورت کے بعد اہم فیصلے کیے جائیں گے۔دوسری جانب سابق وزیراعلیٰ سندھ ڈاکٹر ارباب غلام رحیم کی اسلام آباد میں اہم شخصیات سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے، جوڑ توڑ کے سیاسی ماہر سمجھے جاتے ہیں، اس سارے معاملے میں وفاقی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ یکم جولائی کو جی ڈی اے کے رہنماء ، سابق وزیر اعلیٰ ارباب غلام رحیم نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔ ارباب غلام رحیم نے کہا کہ پی ٹی آئی واحد جماعت ہے جس نے کرپشن کیخلاف علم بلند کیا، وزیراعظم عمران خان نے پارٹی میں ان کی شمولیت کا خیرمقدم کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں