پیپلزپارٹی نے بلاول بھٹواور مراد علی شاہ کی امریکہ روانگی کے مقاصد بتادیئے

کراچی (نیوز ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلی سندھ کی امریکہ روانگی کے مقاصد بیان کر دئیے۔انہوں نے اینکر کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو کسی کی منت سماجت کرنے امریکہ نہیں جا رہے۔بلاول کو امریکی سینیٹرز نے امریکا کے دورے کی دعوت دی، وہ پاکستان کا مقدمہ لڑنے کے لئے ہی جارہے ہیں۔جبکہ ق وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل کی جانب سے پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو کے دورہ امریکا کے حوالے سے ردعمل دیتے ہوئے سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ معاون خصوصی کا کہنا

ہے کہ بلاول بھٹو نوکری کی عرضی لے کر امریکہ جارہے ہیں جہاں وہ پیپلزپارٹی کو حکومت میں لانے کا کہیں گے۔بلاول بھٹو سی وی لے کر امریکہ جا کر کہیں گے ہمیں حکومت میں لائیں ہم سب کرنے کو تیار ہیں مگر ہم ایسی ڈیل نہیں کرنے دیں گے۔بلاول جو عرضیاں لے کر امریکہ جا رہے ہیں ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے۔ شہباز گل کا مزید کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی والے امریکہ کو اڈے دینے کا ملبہ پرویز مشرف کے دورپر ڈالتے ہیں، حالانکہ مشرف کے زمانے میں تیرہ ڈرون حملے ہوئے اور پیپلزپارٹی کے دور میں 340 ڈرون حملے ہوئے جب کہ کونڈولیزارائس نے ڈرون حملوں کے لیے مشرف اور محترمہ کی ڈیل کروائی۔واضح رہے کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی اہم شخصیات کی بیرون ملک روانگی کا امکان ہے۔ سندھ حکومت اور پیپلزپارٹی کی اہم شخصیات بیرون ملک روانگی کے لیے تیار ہورہی ہیں جب کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی بھی امریکہ روانگی کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ اتوار کے روز امریکہ روانہ ہورہے ہیں، ان کا یہ دورہ نجی ہوگا اور وہ ایک ہفتے کے لیے امریکہ جائیں گے۔ جب کہ وزیرِ صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل بھی امریکہ اور برطانیہ کے دورے کی تیاری کررہی ہیں، وہ 29 روز تک ملک سے باہر رہیں گی اور ان کا دورہ بھی نجی دورہ ہوگا۔ اس کے علاوہ پارٹی چئیرمین بلاول بھٹو زرداری بھی امریکا روانہ ہونے کی تیاریاں کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں