کرن رائوسے طلاق ہوتے ہی معروف بھارتی اداکارہ نے عامر خان کو شادی کی پیشکش کر دی

ممبئی(نیوز ڈیسک) کرن راو سے طلاق ہوتے ہی بھارتی اداکارہ نے عامر خان کو شادی کی پیش کش کر دی۔ تفصیلات کے مطابق بالی وڈ کی متنازعہ اداکارہ راکھی ساونت نے بالی وڈ اسٹار عامر خان اور ان کی اہلیہ کے درمیان ہونے والی علیحدگی پر ردعمل دیتے ہوئے متنازعہ بیان دے ڈالا۔ راکھی ساونت نے عامر اور کرن کی علیحدگی پر افسوس کا اظہار کیا جبکہ ساتھ ہی عامر خان کو شادی کی پیش کش بھی کر دی۔راکھی ساونت نے اپنے پیغام میں کہا کہ عامر خان میں آج کل سنگل ہوں، آپ کی میرے بارے میں کیا رائے ہے؟ ۔ اپنے اس متنازعہ بیان کے بعد راکھی ساونت کو سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

صارفین کا کہنا ہے کہ راکھی ساونت میں احساس نام کی کوئی چیز نہیں، عامر خان اور کرن راو کی جانب سے علیحدگی کا اعلان کیے چند گھنٹے بھی نہیں گزرے، اور راکھی ساونت نے شادی کی پیش کر ڈالی۔ دوسری جانب بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اور ان کی اہلیہ کرن راؤ کے درمیان علیحدگی ہو جانے کی خبروں پر عامر خان کے قریبی ترین دوست امین حاجی کی جانب سے ردعمل دیتے ہوئے اس اقدام کی ممکنہ وجہ بتائی گئی ہے۔ امین حاجی کا کہنا ہے کہ مجھے لگتا ہے کہ عامر شاید کام کی وجہ سے گھر کو وقت نہیں دے پا رہے ہوں، اسی وجہ سے دونوں نے علیحدگی کا فیصلہ کر لیا۔عامر اور کرن کی علیحدگی کی کئی وجوہات بیان کی جارہی ہیں اور کہا جارہا ہے کہ ان کی زندگی میں کوئی اور آگیا ہے، اس کی میں تردید کرتا ہوں کیونکہ ایسا ہوتا تو مجھے ضرور علم ہوتا۔ امین حاجی کا مزید بتانا ہے کہ عامر خان اور کرن کے درمیان کافی عرصے سے اختلافات چل رہے تھے۔ دونوں کے درمیان لاک ڈاون کے دوران اختلافات شدت اختیار کیے جس کے بعد دوستوں نے مل کر دونوں میاں بیوی کے اختلافات ختم کروانے کی بھرپور کوشش کی۔امین حاجی کا بتانا ہے کہ یہ تمام صورتحال ان کیلئے بہت تکلیف دہ تھی، انہوں نے عامر اور کرن سے التجا کی تھی کہ وہ علیحدہ نہ ہوں۔ جبکہ سوشل میڈیا پر اس طلاق کی ممکنہ وجہ فاطمہ ثنا شیخ کو قرار دیا جانے لگا ہے۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر کئی صارفین نے اس طلاق کی مبینہ وجہ فاطمہ ثنا شیخ کو قرار دیا اور کہا کہ جلد ہی عامر خان اور فاطمہ ثنا شیخ کی شادی کی خبریں آئیں گی۔

صارفین کا کہنا تھا کہ عامر خان اور کرن راؤ کی طلاق کی ممکنہ وجہ فاطمہ ثنا شیخ ہیں، کیونکہ ان سے مسٹر پرفیکشنسٹ کے تعلقات کی خبریں گذشتہ کچھ سال سے زیر گردش تھیں۔ کچھ صارفین نے تو یہاں تک دعویٰ کردیا کہ عامر خان نے کرن راؤ کو فاطمہ ثنا شیخ کی وجہ سے ہی طلاق دی ہے، ایک صارف نے کہا کہ مسٹر پرفیکشنسٹ کا صرف قد چھوٹا ہے، باقی ان کے کام بڑے ہیں۔ایک اور صارف نے عامر خان اور فاطمہ ثنا شیخ کی تصویر شئیر کرتے ہوئے انہیں پیشگی مبارکباد بھی دی اور کہا کہ اُمید ہے کہ یہ شادی زیادہ دیر چلے گی۔ ٹویٹر صارفین نے کہا کہ عامر خان اور کرن راؤ کی طلاق کا تو

2016ء کی فلم ”دنگل” کے بعد ہی خدشہ تھا ، کیونکہ کچھ لوگوں کا تب سے ہی یہ اندازہ تھا کہ عامر خان کا اگلا ہدف اداکارہ فاطمہ ثنا ہوں گی۔یہ شخص اپنے مذہب میں چار بیویوں کے اصول کو خاموشی سے پورا کر رہا ہے۔عامر خان اور کرن راؤ نے اپنے مشترکہ بیان میں طلاق کی وجہ نہیں بتائی جبکہ اپنا نام عامر خان سے جوڑے جانے پر فاطمہ ثنا شیخ کا بھی کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا۔ ابتدائی طور پر فاطمہ ثنا شیخ اور عامر خان کے درمیان 2017ء میں تعلقات کی چہ مگوئیاں اس وقت شروع ہوئی تھیں جب دونوں نے میگا بجٹ فلم ”ٹھگس آف ہندوستان” میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔خیال رہے کہ بالی وڈ

کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے اپنی اہلیہ کرن راؤ سے علیحدگی اور طلاق کا اعلان کر دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عامر خان اوراہلیہ کرن راؤ نے باہمی رضامندی سے اپنی شادی ختم کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ وہ اپنے بیٹے اذان کی پرورش مل کر کریں گے۔ عامر خان اور ان کی اہلیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہم نے اپنی شادی کے خوبصورت 15 سال بہترین اندازمیں گزارے ۔ان سالوں میں خوشیاں بھی تھیں اور ہمارا رشتہ یقین، احترام اورمحبت پرمبنی تھا۔ دونوں کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اب ہم ایک نئی زندگی کا آغاز چاہتے ہیں لیکن زندگی کے اس نئے مرحلے

میں ہم میاں بیوی نہیں ہوں گے لیکن ہم اپنے بیٹے کے والدین اور ایک فیملی کی طرح ہی رہیں گے۔ بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے اپنی اہلیہ کرن راؤ سے علیحدگی اور طلاق کا اعلان کر دیا ہے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عامر خان اوراہلیہ کرن راؤ نے باہمی رضامندی سے اپنی شادی ختم کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ وہ اپنے بیٹے اذان کی پرورش مل کر کریں گے۔ عامر خان اور ان کی اہلیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہم نے اپنی شادی کے خوبصورت 15 سال بہترین اندازمیں گزارے ۔ ان سالوں میں خوشیاں بھی تھیں اور ہمارا رشتہ یقین، احترام اورمحبت پرمبنی تھا۔ دونوں کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اب ہم ایک نئی زندگی کا آغاز چاہتے ہیں لیکن زندگی کے اس نئے مرحلے میں ہم میاں بیوی نہیں ہوں گے لیکن ہم اپنے بیٹے کے والدین اور ایک فیملی کی طرح ہی رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں