نیب کی بڑی کامیابی، جعلی اکائونٹس کیس میں آصف زرداری سے کتنے ارب وصول کرلیے، جانئے تفصیلات

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری سے متعلق جعلی اکاؤنٹس کیس میں اب تک 33 ارب روپے وصول ہو چکے ہیں۔سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر نے کہاکہ آصف زرداری جعلی اکاؤنٹس کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب) اب تک 33 ارب روپے وصول کر چکا ہے۔وفاقی وزیر نے بتایا کہ وصول کی گئی رقم تقریباً 20کروڑ ڈالر بنتی ہے تاہم اصل مقدمہ 5000 ارب روپے کے لگ بھگ ہے۔فواد چوہدری نے کہاکہ وصولی سے اندازہ لگالیں کہ ملک میں کرپشن کی کیاسطح رہی ہے اور حکمرانوں نے سندھ اور پاکستان کو کیسے لوٹا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں