سیاحوں کی گاڑی دریائے نیلم میں جاگری، متعدد افراد لقمہ اجل بن گئے

وادی نیلم (این این آئی)وادی نیلم میں سیاحوں کی گاڑی دریا میں جاگری جس کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے پولیس کے مطابق حادثہ وادی نیلم کے علاقے جورا میں پیش آیا جہاں سیاحوں کی گاڑی توازن برقرار نہ رکھنے پر دریائے نیلم میں جاگری۔ پولیس کے مطابق گاڑی میں 7 افراد سوار تھے جن میں سے 4 جاں بحق ہوچکے ہیں اور دو زخمی ہیں،ایک لاپتہ مسافر کی تلاش شروع کر دی گئی۔دوسری جانب مقبوضہ کشمیر کے ضلع گاندربل میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں آٹھ افراد ذخمی ہوگئے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق لداخ سے سرینگر کی طرف جارہا ایک ٹیمپو

ٹریولر تیز رفتاری کی کے باعث ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر مرگنڈ کنگن میں الٹ گیا جس کے نتیجے میں اس میں سوار ڈرائیور سمیت آٹھ مزدور زخمی ہوگئے۔زخمی افراد کی شناخت ڈرائیور غلام عباس نلوی ساکن کرگل، امتیاز احمد،نواز احمد، تنویر احمد، ادریس احمد، شکیل احمد، محمد شفع، محمد اقبال ساکنان ڈوڈہ کے طور ہوئی ہے۔زخمیوں کو علاج معالجہ کے لئے ٹراما ہسپتال کنگن منتقل کیا گیا۔واضح رہے کہ ترجمان دفتر خارجہ نے کہاہے کہ البرٹا کینیڈا میں گھر میں آتشزدگی کے باعث 7 پاکستانی نژاد کینیڈین شہریوں کی موت پر ہمیں شدہد رنج و غم ہے۔ اپنے بیان میں زاہد حفیظ چوہدری نے بتایاکہ ان جاں بحق ہونے والے پاکستانی نژاد کینیڈین شہریوں میں چار بچے بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہماری سوچیں اور دعائیں اس دلخراش حادثہ کے متاثرین کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں،ہم زخمیوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کیلئے دعاگو ہیں۔ ترجمان نے کہاکہ وینکوور میں ہمارے قونصل جنرل متعلقہ کینیڈین انتظامیہ کے ساتھ رابطہ میں ہیں تاکہ نہ صرف حقائق تلاش کیے جا سکیں بلکہ متاثرہ خاندان کو تمام ممکنہ امداد فراہم کی جاسکے۔ زاہد حفیظ چوہدری نے کہاکہ متعلقہ کینیڈین انتظامیہ کے مطابق ابھی تک آتشزدگی کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں تاہم ابتدائی تحقیقات سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ واقعہ کسی جرم کا حصہ دکھائی نہیں دیتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں