پاک آرمی نے دنیا کے جدید ترین وی ٹی 4ٹینکس بیڑے میں شامل کرلیے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاک آرمی کی دفاعی صلاحیت میں غیر معمولی اضافہ، پاک آرمی نے دنیا کے جدید ترین جنگی صلاحیت اور ٹیکنالوجی کے حامل وی ٹی 4ٹینکس کی پہلی کھیپ بیڑے میں شامل کر لی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ سے جاری بیان کے مطابق کور کمانڈر منگلا لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر محمود نے آرمرڈ ڈویژن کا دورہ کیا اور وی ٹی فور ٹینکس کی پہلی کھیپ کا معائنہ کیا۔ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ پاک آرمی نے جدید وی ٹی فور ٹینکس کی پہلی کھیپ بیڑے میں شامل کر لی ہے۔تھائی لینڈ اور نائیجیریا کے بعد چین سے یہ ٹینکس خریدنے والا پاکستان تیسرا ملک ہے۔بیان میں آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بیڑے میں شمولیت کے بعد ٹینک کو اسٹرائیک فارمیشن کے زیر استعمال لایا جائے گا۔بیان میں کہا گیا تھا کہ وی ٹی 4 دنیا

کےکسی بھی جدید ٹینک کا مقابلہ کر سکتا ہے جو مربوط تحفظ، جدید ترین جنگی صلاحیت اور ٹیکنالوجی کا حامل ہے۔میجر جنرل راشد محمود نے ٹینکس کی پہلی کھیپ کے معائنے کے حوالے سے کور کمانڈر کو بریفنگ دی۔لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر محمود نے ٹینکس کی نقل و حرکت اور قابلیت کے ٹیسٹ کا معائنہ کیا اور ان کے بیڑے میں شمولیت کے لیے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی۔ چین کے سرکاری آرمرڈ وہیکل مینوفیکچرر ‘نورِنکوکے تیار کردہ ‘وی ٹی 4’ ٹینکس کے ڈیلیوری کا آغاز گزشتہ سال اپریل میں ہوا تھا۔گزشتہ سال ستمبر میں آرمرڈ کور میں شمولیت کے بعد پاک آرمی نے جہلم کے قریب تِلہ فیلڈ فائرنگ رینج میں ٹینک کا عملی مظاہرہ کیا تھا۔چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس مظاہرے کا معائنہ کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں