اہم ترین صوبائی دارالحکومت میں دھماکہ ، افسوسناک اطلاعات موصول

کوئٹہ(نیوز ڈیسک)کوئٹہ کے علاقے ایئرپورٹ روڈ پر سیکیورٹی فورسز کے ٹرک پر دھماکے سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق دھماکے میں سیکیورٹی فورسز کے ٹرک کو نشانہ بنایا گیا۔ دھماکے کے بعد ٹرک میں آگ لگ گئی۔ حملے میں زخمی سیکیورٹی اہلکاروں اور دیگر افراد کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔دھماکے کے بعد سول اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

دھماکا اتنا شدید تھا کہ اس سے آس پاس کی دکانوں اور گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس کے مطابق دھماکے کی نوعیت سے متعلق فی الحال کچھ نہیں کہہ سکتے۔دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا عسکری چیک پوسٹ کے قریب ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں