دو نوجوانوں نے لفٹ دینے کے بہانے دو لڑکیوں کوعصمت دری کا نشانہ بناڈالا

بہاولپور (نیوز ڈیسک)بہاولپور میں موٹر سائیکل سواروں نے دو کمسن لڑکیوں کو اغوا کرنے کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا دیا،دو نوجوانوں نے لڑکیوں کو لفٹ کا بہانہ دے کر ہوس کا نشانہ بنایا۔تفصیلات کے مطابق بہاولپور میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں پر دو لڑکیوں کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔پولیس کے مطابق تھانا دھوڑ کوٹ کی بستی لوہاری والی کی رہائشی کمسن لڑکی اپنی دوست کے ساتھ پیدل گھر جا رہی تھیں کہ راستے میں موٹرسائیکل سوار محمد اظہر اور محمد صدیق درکھان نے لڑکیوں کو گھر تک چھوڑنے کا جھانسہ دے کر اغوا کر لیا اور نامعلوم مقام پر لے جا کر دونوں کو

زبردستی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد راستے میں پھینک کر فرار ہو گئے۔گذشتہ روز راجن پور میں تین افراد نے بچے سے زیادتی کی، ملزمان نے واقعے کی ویڈیو بھی بنالی۔پولیس کے مطابق ملزمان بچے سے زیادتی کے دوران اس کی ویڈیو بھی بناتے رہے، واقعہ کی اطلاع ملنے پر بچے کا میڈیکل کرالیا گیا ہے جس کی رپورٹ آنا باقی ہے۔ پولیس کے مطابق واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ، دو ملزمان فرار ہیں جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔علاوہ ازیں لاہور میں پولیس نے معصوم بچے کے ساتھ اسلحہ کے زور پر بدفعلی کی کوشش کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ایس پی کینٹ صاعد عزیز کی ہدایت پر مناواں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو قانون کی گرفت میں جکڑ لیا۔ ایس پی کینٹ نے بتایا کہ ملزمان عثمان اور اسد علی نے اسلحہ کے زور پر 10 سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی کی کوشش کی تھی، وہ بچے کو ورغلا کر قریبی گائوں لے گئے اور بدفعلی کی کوشش کی، ان کیخلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا، بچوں کا جنسی استحصال کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں نمٹا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں