بدترین لوڈ شیڈنگ کیلئے تیار ہوجائیں ، ملک میں بجلی کا شارٹ فال کتنے ہزار میگا واٹ تک جاپہنچا ، حیران کن خبر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کی حکومت لوڈشیڈنگ نہ کرنے کے اپنے وعدے سے مکر گئی ہے اور ملک میں گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی لوڈ شیڈنگ شروع ہوگئی ہے جبکہ ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے. وزارت پانی وبجلی کے ذرائع کے مطابق ایل این جی ٹرمینل کی خرابی اور بروقت متبادل ٹرمینل کا بندوبست نہ کرنے کے باعث ملک میں بڑے پیمانے پر لوڈ شیڈنگ کا امکان ہے ذرائع نے بتایا کہ ایل این جی کے متبادل ٹرمینل کے لیے سمری متعلقہ وزارت اور وزیراعظم سیکرٹریٹ کے پاس مئی سے پڑی ہے مگر اس پر بروقت فیصلہ نہیں لیا

گیا جس کی وجہ سے پاور اسٹیشنوں کو گیس کی شدید کمی کا سامنا ہے.ذرائع نے بتایا کہ وفاقی وزیرحماداظہر نے سمری کا جواب دینے میں غیرمعمولی تاخیرکی جس کی وجہ سے متعلقہ حکام فوری طور پر ایل این جی متبادل ٹرمینل کا بندوبست نہیں کرسکے انہوں نے کہا کہ چونکہ گیس پر چلنے والے پاور ہاؤسزکا ایک بڑا حصہ ہے ملک میں بجلی کی مجموعی پیدوار میں اس لیے اگر گرمی کی شدت اسی طرح رہی تو آنے والے دنوں میں بجلی کا شدید بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے انہوں نے اعتراف کیا کہ ملک کے بڑے شہروں سمیت پورے ملک میں غیراعلانیہ طور پر گھنٹوں لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے.لاہور‘کراچی، حیدرآباد، پشاور اور ملتان سمیت ملک کے دیگر شہروں میں طویل غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے شہریوں کی پریشانی و تکالیف بڑھ گئی ہیں شہروں میں 8 گھنٹے اور دیہی علاقوں میں 10 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ جاری ہے پشاور کے مختلف علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ دس سے بارہ گھنٹے ہے. لاہور میں چارسےپانچ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے۔کراچی میں بھی بجلی کی فراہمی میں تعطل پیدا ہو گیا ہے راولپنڈی میں بجلی کی بندش چھ گھنٹے سے بڑھ گئی ہے پاکستان میں گرمی کے موسم کی وجہ سے بجلی کی طلب بہت زیادہ ہے اور گیس کی سپلائی کم ہونے سے گیس سے بجلی بنانے کا کام متاثر ہے.ایل این جی ٹرمینل کی بندش کی وجہ سے توانائی کا بحران مزید بڑھنے کا خدشہ ہے میرپور خاص میں ایک بڑی گیس فیلڈ میں سالانہ دیکھ بھال اور مرمت کے کام کی وجہ سے گیس کی فراہمی میں کمی ہوئی ہے مختلف شہروں، قصبوں و دیہات سمیت صوبہ پنجاب کے دیگر شہروں و نواحی علاقوں میں طویل لوڈ شیڈنگ معمول بن گئی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں