بانی رہنما پی ٹی آئی راجہ عبدالقدیر کی 31 اگست کو باغ آمد پرشاندار استقبال کی تیاریاں

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی ) پی ٹی آئی کے بانی راہنما راجہ عبدالقدیر کی آبائی علاقے آمد پر استقبال کی تیاریاں، منگ بجری سے ریلی کی صورت میں بیس بگلہ لایا جائے گا، بانی رہنما تحریک انصاف کا منگ بجری، ہاڑی گہل ، نعمان پورہ، باغ، ملوٹ میں جگہ جگہ استقبال کیا جائے گا، تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے بانی رہنما راجہ عبدالقدیر کی آبائی علاقے آمد کے موقع پر شاندار استقبال کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں، راجہ عبدالقدیر کو منگ بجری سے بڑی ریلی کی صورت میں باگ لایا جائے گا، جہاں سے وہ ریلی کے ہمراہ بیس بگلہ پہنچیں گے، منگ بجری،مہاجر کیمپ، ہاڑی گہل ، نعمانپورہ،

باغ ، ملوٹ میں ریلی کا پرتپاک استقبال کیا جائے گا، درجنوں گاڑیاں اور موٹر سائکلز مختلف مقامات میں ریلی میں شریک ہونگے، راجہ عبدالقدیر بیس بگلہ کے مقام پر جلسے سے خطاب کریں گے، جہاں وہ آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، تحریک انصاف کے کارکنان راجہ عبدالقدیر کے استقبال کیلئے متحرک ہوگئے، باغ میں جگہ جگہ رہنما تحریک انصاف راجہ عبدالقدیر کے استقبال کے حوالے سے بینرز آویزاں کیے جارہے ہیں، سوشل میڈیا پر اپنے قائد کے پرتباک استقبال کے حوالے سے بھرپور مہم چلائی جارہی ہے، آئی ایس ایف کے کارکنان نے موٹر سائیکل ریلی کے حوالے سے انتظامات مکمل کرلئے، کارکنان کا کہنا ہے کہ وہ اپنے قائد کا بھرپور استقبال کریں گے، رہنما تحریک انصاف راجہ عبدالقدیر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی بیرسٹر سلطان کی قیادت میں ایک بھرپور قوت بن گئی ہے، آئندہ انتخابات میں آزادکشمیر میں کلین سویپ کریں گے، ان کا کہنا تھا کہ ماضی کے حکمرانوں نے باغ کو محرمیوں کے سوا کچھ نہیں دیا، اقتدار میں آکر باغ کی محرومیاں دور کریں گے،راجہ عبدالقدیر کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے کارکنان عمران خان کا پیغام گھر گھر پہنچائیں، تحریک انصاف کے خلاف تمام جماعتیں گٹھ جوڑ بھی کرلیں تو کوئی فرق نہیں پڑتا، عوام عمران خان اور بیرسٹر سلطان پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرچکے ہیں، الیکشن جیت کر آزاد کشمیر میں نئے دور کا آغاز کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں