حریم شاہ کا رکن سندھ اسمبلی سے شادی کا دعویٰ ڈرامہ نکلا،فرانزک تحقیقات میں حقیقت سامنے آگئی

کراچی (نیوز ڈیسک)سندھ حکومت نے معروف ٹک ٹاکرحریم شاہ کے شادی کے دعوے کو ڈرامہ قراردے دیا جبکہ ارکان سندھ اسمبلی نے حریم شاہ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا مطالبہ کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کے سندھ کےصوبائی وزیرسے شادی دعوے کو ڈرامہ قراردےدیا، وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پرمعاملےکی فرانزک بنیادوں پرتحقیقات کرائی گئی، تحقیقات میں سترہ وزیروں، تین مشیروں اورمعاونین خاص کو بھی شامل کیا گیا۔کسی وزیر یا رکن اسمبلی کے پاس نہ حریم شاہ کا فون نمبر تھا نہ کوئی میسج ریکارڈ میں تھا، ارکان سندھ اسمبلی نے حریم شاہ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا مطالبہ بھی کیا۔گذشتہ روز پیپلزپارٹی کے اراکین سندھ اسمبلی

نے ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی جانب سے شادی کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے مبینہ شادی کو من گھڑت اور جھوٹ کا پلندہ قرار دیا تھا۔ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ حریم شاہ سے کسی وزیر نے شادی نہیں کی ہے جبکہ رکن سندھ اسمبلی امداد علی پتافی بولے شادی کرنا سنت ہے لیکن حریم شاہ کا یہ سب ڈرامہ ہے، کسی وزیر نے ٹک ٹاک اسٹار سے شادی نہیں کی۔شیم ممتاز کا کہنا تھا کہ حریم شاہ نام بتا دیں تاکہ مٹھائی ہم بھی کھالیں، ٹک ٹاک پر شہرت کے لیے یہ شوشہ چھوڑا گیا ہے جبکہ شاہینہ شیر علی کا ماننا تھا کہ شادی کرنا اچھا عمل ہے کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے، حریم شاہ کی شادی کا ایشو شہرت کے لیے ہے اور کچھ نہیں۔ساجد جوکھیو نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ وزیر کو ڈھونڈ رہے ہیں لیکن شادی کا معاملہ جھوٹ ہے، حریم شاہ خود بتا دیں کس سے شادی کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں