وفاقی حکومت وزیر تعلیم پنجاب کی تعلیم دشمن پالیسی کا نوٹس لے، آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کا مطالبہ

راولپنڈی (نمائندہ خصوصی ) وفاقی حکومت وزیر تعلیم پنجاب کی تعلیم دشمن پالیسی کا نوٹس لے، مراد راس نے NCOC کے فیصلوں کے برعکس پنجاب میں 1 ماہ کے لیے تعلیمی ادارے بند کر دئیے، وفاق نے 15 دن کے لیے تعلیمی ادارے بند کرنے کا نوٹیفکیشن کیا صوبہ سندھ میں تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے کا فیصلہ کیا، پنجاب میں شعبہ تعلیم کی تباہی کے ذمہ دار مراد راس ہیں معاملے کا نوٹس لیا جائے، ان خیالات کا اظہار آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر راجہ محمد الیاس کیانی ،سیکرٹری جنرل محمد اشرف ہراج ،سینئر نائب صدر رانا سہیل ، صدر کالجز ونگ جاوید اقبال راجہ، ڈویژنل صدر عرفان مظفر کیانی ،ضلعی صدر راولپنڈی ملک حفیظ الرحمان ،جنرل سیکرٹری راولپنڈی افتخار چوہدری،

سینئر نائب صدر محمد ابراہیم نے راولپنڈی میں ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، قائدین نے کہا کہ حکومت میڑک اور ایف اے کے امتحان کا انعقاد چاہتی ہے لیکن تعلیمی ادارے بند کر کے قوم کے نونہالوں کا مستقبل تباہ کر رہی، تعلیمی ادارے بند ہونے سے بچوں کے سلیبس کی دہرائی اور امتحانات کی تیاری ناممکن ہے حکومتی عہدیداروں کی ناسمجھی کی وجہ سے بچے تعلیم سے دور ہو رہے ہیں، تعلیمی اداروں کی بندش سے آؤٹ آف سکول بچوں میں اضافہ ہو گا، وزیراعظم پاکستان جناب عمران خان صاحب، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، مراد راس کی تعلیم کش پالیسیوں کا نوٹس لیں، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ وزیر تعلیم کو وزارت سے الگ کیا جائے،اور وفاقی حکومت کی طرز پر گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں