نامعلوم افراد نے اطالوی سفارتخانے کے ویزہ لاکر روم سے ایک ہزار شینجن ویزہ اسٹکرز چرا لیے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اسلام آباد میں تاریخ کی سب سے بڑی چوری ہوئی ہے،اطالوی سفارتخانے کے لاکر روم سے وزیر اسٹیکرز غائب ہو گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈپلومیٹک انکلیو اسلام آباد میں تاریخ کی سب سے بڑی چوری ہوئی ہے۔نامعلوم افراد نے اطالوی سفارتخانے کے ویزہ لاکر روم سے ایک ہزار شینجن وزیر اسٹکرز چرا لیے۔اطالوی سفیر نے وزات خارجہ اور وفاقی تحقیقاتی ادارے کو جامع تحقیقات کے لیے ہنگامی خط ارسال کیا ہے۔چورہ شدہ 750 شینجن ویزہ اسٹیکرز

کے سیریل نمبر ITA041913251 تا ITA041914000ہیں اور 250 ویزہ اسٹکرز کے سیریل نمبر ITA041915751 تا ITA041916000 ہیں۔اطالوی سفارتخانے نے پاکستان کے تمام داخلی ، خارجی راستوں پر سخت جانج پڑتال کی استدعا کی ہے۔پاکستان کے تمام ائیرپورٹس پر ان سیریل نمبر کے ساتھ ویزہ کے حامل پاسپورٹس پر کڑی نظر رکھی جائے۔حکام کا کہنا ہے کہ ایسے پاسپورٹس کے حامل افراد کو گرفتار کیا جائے جن پر چوری شدہ ویزہ اسٹیکرز کا نمبر درج ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں