حریم شاہ نے جو تصویر شیئر کی وہ میری ہے اور ہاتھ میری دوست کا ہے، حریم شاہ کے دوست نے گتھی سلجھادی

کراچی(نیوز ڈیسک) پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے پیپلز پارٹی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی سے شادی کا اعلان کیا جس کے بعد سے ہی اس معاملے پر بحث چھڑ گئی کہ آخر وہ کون رہنما ہے۔ حریم شاہ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی سے شادی کا دعویٰ کیا جس کے بعد حریم شاہ کے اکاؤنٹ سے ایک تصویر بھی شئیر کی گئی جس میں ایک ہاتھ حریم شاہ کا اور ایک اُن کے شوہر کا تھا۔تصویر کے کیپشن میں حریم شاہ نے ”الحمد اللہ” بھی لکھا تھا تاہم بعد ازاں حریم شاہ نے یہ تصویر ڈیلیٹ کر دی تھی۔ اس تصویر میں دیکھا گیا کہ حریم شاہ کے شوہر نے ہاتھ میں

مہنگی گھڑی اور انگوٹھی پہن رکھی تھی۔اس کے بعد اراکین اسمبلی نے اپنے ہاتھ دکھا کر ہاتھوں میں انگوٹھی نہ ہونے کی تصدیق کروائی۔تاہم دلچسپ بات یہ ہے کہ تصویر میں موجود ہاتھ کسی سیاستدان کے نہیں، حریم شاہ نے خود ہی گتھی سلجھا دی۔حسن اقبال نے کہا کہ حریم شاہ نے جو تصویر شئیر کی ہے وہ میری ہے۔ہاتھ میری دوست کا ہے، حریم شاہ کا نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ نہیں معلوم حریم شاہ نے یہ تصویر کہاں سے اٹھائی۔حریم شاہ نے خود بھی کہا تھا کہ اس تصویر کا اس کی شادی سے کوئی تعلق نہیں۔واضح رہے کہ حریم شاہ نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں شادی کی تصدیق کی ۔ ٹک ٹاکر حریم شاہ نے بتایا کہ میں نے پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی سے شادی کر لی ، البتہ حریم شاہ کی جانب سے شوہر کا نام نہیں بتایا گیا۔ سندھ کے صوبائی وزراء کی بیویاں چوکس ہو گئی ہیں اور ہر ایک نے اپنے شوہر پر نظریں رکھنا شروع کر دی ہیں کہ کہیں وہ تو حریم شاہ کے شوہر نہیں ہیں۔حریم شاہ کے انکشافات نے تمام صوبائی وزراء کو صفائیاں دینے پر مجبور کر دیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں