لاہور میں ایک کے بعد ایک دھماکہ ، کئی گاڑیاں جل گئیں

لاہور (نیوز ڈیسک)گارڈن ٹاؤن میں دکان میں رکھے متعدد گیس سلنڈر پھٹ گئے۔ریسکیوکے مطابق برکت مارکیٹ میں واقع دکان میں وقفے وقفے سے متعدد سلنڈر پھٹے جس سے دکان میں آگ لگ گئی اور اس کی چھت بھی اڑ گئی۔ریسکیو حکام کا بتانا ہے کہ سلنڈر دھماکوں سے 10 کے قریب گاڑیاں جل گئیں اور دکان سے ملحقہ عمارتوں کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے جب کہ دھماکوں کے نتیجے میں ایک شخص جھلس کر زخمی بھی ہوگیا۔

کمشنر لاہور کا کہنا ہےکہ سلنڈر دھماکوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہو اور آگ کو تقریباً کنٹرول کیا جاچکا ہے۔ دوسری جانب پولیس اور سکیورٹی اہلکار بھی جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہو گئے ہیں۔ دھماکے کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی ہے۔ویڈیو میں زور دار دھماکہ اور دھماکے کی جگہ سے اُٹھتے ہوئے دھوئیں کے کالے بادل دیکھے گئے۔ دھماکے کی وجہ سے آس پاس کے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں