ملک بھر میں ایک بار پھر ٹک ٹاک پر پابندی عائد

کراچی(نیوز ڈیسک)سندھ ہائیکورٹ نے دنیا بھر میں مشہور لپ سنکنگ ایپ ٹک ٹاک پر پابندی عائد کردی۔سندھ ہائیکورٹ میں ٹک ٹاک بند کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ پشاور ہائیکورٹ نے بھی پہلے ٹاک ٹاک پر پابندی عائد کی تھی، ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی اور غیر اسلامی مواد رکھا جارہا ہے۔ سماعت کے دوران عدالت نے ملک بھر میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کردی۔ سندھ ہائیکورٹ نے اٹارنی جنرل پاکستان کو نوٹس جاری کیے اور 8 جولائی تک فریقین سے جواب طلب کرلیا۔خیال رہے کہ اس سے قبل پشاور ہائیکورٹ نے بھی ٹک ٹاک پر پابندی

عائد کردی تھی تاہم بعد میں یہ پابندی ہٹادی تھی۔دریں اثنا سپریم کورٹ میں بھی ٹک ٹاک پر پابندی کے لیے درخواست دائر کردی گئی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ ٹک ٹاک ایپ جرائم کو فروغ دینے کا باعث بن رہی ہے، ٹک ٹاک پر لوگ منشیات اور اسلحہ استعمال کرتے ویڈیوز اپ لوڈ کرتے ہیں۔درخواست گزار نے استدعا کی کہ تعلیمی اداروں میں ٹک ٹاک کے استعمال سے ماحول خراب ہو رہا ہے، ٹک ٹاک پر ویوز لینے کے لیے لوگ خودکشی جیسے اقدامات کی ویڈیوز بھی بنا رہے، لہذا اس پر پابندی عائد کی جائے اور حکومت کو مواد کو سنسر کرنے کے لیے مکینزم بنانے کا حکم دیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں