چھٹیوں میں مزید اضافہ، تعلیمی اداروں میں تعطیلات کب سے کب تک ہونگی

لاہور (نیوز ڈیسک) سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں 2 جولائی تا 15 اگست موسم گرما کی تعطیلات کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔رواں ہفتے نوٹیفیکیشن جاری ہونے کا امکان ہے۔پنجاب ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ نے بین الصوبائی تعلیمی کونسل کو تجویز ارسال کر دی ہے۔حتمی فیصلہ بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں ہو گا۔اس سے قبل خبریں تھیں کہ محکمہ سکول ایجوکیشن نے یکم جولائی سے سکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں دینے پر غور شروع کر دیا ہے۔اس وقت تعلیمی اداروں میں امتحانات چل رہے ہیں اور 30 جون تک سرکاری سکولوں میں پہلی سے آٹھویں جماعت تک امتحانات جاری رہیں گے۔

یہاں واضح رہے کہ ہر سال گرمیوں کی چھٹیاں یکم جون سے شروع ہو جاتی ہیں لیکن کورونا کی وجہ تعلیمی ادارے پہلے ہی کافی عرصے سے بند تھے اس لیے چھٹیوں کو محدود کر دیا گیا تھا۔اور اب پنجاب کے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیاں دینے کا معاملہ لٹک گیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ این سی او سی نے 18 جولائی سے یکم اگست تک تعلیمی اداروں میں چھٹیاں دینے کی تجویز دی ہے تاہم صوبائی وزیر تعلیم بچوں کو 2 جولائی سے 2 اگست تک چھٹیاں دینے پر بضد ہیں۔ کیونکہ دیہاتی علاقوں میں گرمی بہت زیادہ ہے اور لوڈ شیڈنگ بھی زیادہ ہو رہی ہے، سرکاری سکولوں میں سہولیات کا بھی فقدان ہے اس وجہ سےوزیر تعلیم مرداس راس نے 2 جولائی سے 2 اگست تک چھٹیاں دینے کی تجویز دی ہے تاہم این سی او سی یہ تجویز ماننے کو تیار نہیں ہے اور 18 جولائی سے یکم اگست تک چھٹیاں دینے کی تجویز دی ہے۔ اس حوالے سے حتمی فیصلہ این سی او سی کے اجلاس میں کیا جائے گا اور جلد ہی اجلاس طلب بھی کیا جائے گا۔سٹینڈنگ کمیٹی پنجاب بچوں کو چھٹیاں نہ دینے پر غور کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں